إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
آج – 03؍دسمبر 2020
ڈاکٹر_حنیفؔ_ترین راولپورہ سری نگر میں انتقال کر گئے……
December 03, 2020
نام حنیف_شاہ_خاں_ترین، ڈاکٹر اور تخلص حنیفؔ ہے۔ یکم؍اکتوبر 1951ء کو سرائے ترین سنبھل، ضلع مراد آباد میں پید اہوئے۔ حنیفؔ ترین نے ایم بی بی ایس کی تعلیم کشمیر سے مکمل کی۔ بعد ازاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج سے وابستہ ہوگئے۔ مگر 1984ء میں وہ یہ نوکری چھوڑ کر سعودی عرب چلے گئے جہاں وہ محکمہ صحت میں ترقی کر کے 'طبیب خاص' کے عہدہ تک پہنچ گئے۔ موصوف عرصہ دراز تک بحیثیت طبیب سعودی عرب میں خدمات انجام دینے کے بعد واپس ہندوستان آگئے تھے اور دہلی کو انہوں نے اپنا وطن بنا لیا تھا۔ آج 03؍دسمبر 2020ء کو جمعرات کی صبح یہاں راولپورہ سری نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر علالت کے سبب انتقال کر گئے۔ مرحوم کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے اور حرکت قلب بند ہونے سے ان کی موت واقع ہوئی۔ انہیں راولپورہ میں ہی ایک قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
#بشکریہ_روزنامہ_قومی_آواز
شاعر ڈاکٹر حنیفؔ ترین کے یومِ وفات پر منتخب اشعار
بستی کے حساس دلوں کو چبھتا ہے
سناٹا جب ساری رات نہیں ہوتا
———-
محفل میں پھول خوشیوں کے جو بانٹتا رہا
تنہائی میں ملا تو بہت ہی اداس تھا
———-
پانی نے جسے دھوپ کی مٹی سے بنایا
وہ دائرہ ربط بگڑنے کے لیے تھا
———-
رشتے ناطے ٹوٹے پھوٹے لگے ہیں
جب بھی اپنا سایہ ساتھ نہیں ہوتا
———-
ہر زخم کہنہ وقت کے مرہم نے بھر دیا
وہ درد بھی مٹا جو خوشی کی اساس تھا
———-
ریت پر جلتے ہوئے دیکھ سرابوں کے چراغ
اپنے بکھراؤ میں وہ اور سنور جاتا ہے
———-
جن کا یقین راہ سکوں کی اساس ہے
وہ بھی گمان دشت میں مجھ کو پھنسے لگے
…
✍️ انتخاب : شمیم ریاض
Today-03 / December 2020
Doctor _ Hanif _ Tareen died in Rawalpura Srinagar.
December 03, 2020
The name is Hanif _ Shah _ Khan _ Tareen, Doctor and Takhlis Hanif. Born in Sarai Tareen Sanghal, District Muradabad on 1951st / October 1951 Hanif Tareen completed MBS education from Kashmir. Later Jawaharlal of Aligarh Muslim University became associated with Nehru Medical College. But in 1984 he left this job and went to Saudi Arabia where he developed in the health department and reached the position of 'Doctor Khas'. The long time As a doctor returned to India after serving in Saudi Arabia and made Delhi his homeland. Today on Thursday morning 03 / December 2020 at his residence located in Rawalpura Srinagar, Rawalpura. Died due to illness. The deceased was suffering from cancer disease and his death due to heart closure. He was buried in a graveyard in Rawalpura.
#بشکریہ_روزنامہ_قومی_آواز
Selected poems on the death anniversary of poet Dr. Hanif Tareen
Touches the sensitive hearts of the town.
Silence when it's not all night
———-
The flowers of happiness in the gathering which were distributing
I was very sad when I met in loneliness
———-
The water made from the clay of sunshine
That circle was about to spoil
———-
Relationships are broken
Whenever your shadow is not with you
———-
Every wound is filled by the ointment of time.
Erase the pain which was the base of happiness
———-
See the lamps of mirage burning on the sand
He gets better in his scattered
———-
Those who believe in the path of peace are the base of peace.
They also thought I was trapped in the desert.
…
✍️ Selection: Shamim Riaz

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔