إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ August…


إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
August 10, 2019

لاہور، پیلاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر عمران مفتی بلڈ کینسر کے باعث چل بسے۔

مت سمجھنا گرے پڑے ہوئے ہیں
اپنے قدموں پہ ہم کھڑے ہوئے ہیں

ہم ترے شہر میں نئے تو نہیں
ہم اسی شہر میں بڑے ہوئے ہیں

در حقیقت وہ بات ہے ہی نہیں
آپ جس بات پر اڑے ہوئے ہیں

عشق کی منزلیں ہمیں نہ بتا
ہم یہ سب سیڑھیاں چڑھے ہوئے ہیں

ٹوٹے شیشوں کی طرح ہم یارو
اس کی دیوار پر جڑے ہوئے ہیں

چار دن جس جگہ قیام کیا
حادثے اس جگہ بڑے ہوئے ہیں

چھوڑ عمران ،،، عشق کے قصے
یہ فسانے ہیں جو گھڑے ہوئے ہیں

………
اک ایسی دھوپ کے جس میں شجر سڑے ہوئے ہیں
ہمیں بھی دیکھو اسی دھوپ میں بڑے ہوئے ہیں

زمیں فلک سے بھی ،،، اونچی دکھائی دیتی ہے
کوئی بتائے کہ ہم کس جگہ کھڑے ہوئے ہیں ،،،؟

اگر خدا سے محبت کی بات ،،،،، سچ ہے تو
فقیر شاہ کے قدموں پہ کیوں پڑے ہوئے ہیں ،،،؟

سوال کرنا یہاں پر گناہ کیوں ٹھہرا ،،،؟
اس ایک بات پہ ہم شاہ سے لڑے ہوئے ہیں

سنا کے جن کو لیئے جا رہے ہیں داد سبھی
وہ سارے قصے ہمارے ہی تو گھڑے ہوئے ہیں

فقیر ،،،، ہاتھ اٹھا کر دعا کریں جیسے
درخت ایسے میری راہ میں کھڑے ہوئے ہیں

………
اپنی جبیں میں کیا کیا،سجدے پڑے ہوئے ہیں
پھر بھی قیام میں ہم،کب سے کھڑے ہوئے ہیں

انکے لہو کے قطرے ،بکھرے ہیں دونوں جانب
سرحد کی باڑ میں جو،پنچھی اڑے ہوئے ہیں

اب کے برس یہ کیسا ، موسم نے رنگ بدلا
پہلے شبیں کٹھن تھیں،اب دن کڑے ہوئے ہیں

انجان ڈر سے ڈر کر ،دیوار و در سے لگ کر
تم بھی کھڑے ہوئے ہو،ہم بھی کھڑے ہوئے ہیں

ہر اک زوال میں ہے ، ایسے عروج پنہاں
سورج جو ڈھل گیا تو،سائے بڑے ہوئے ہیں

آنکھیں حسین اتنی ،بس دیکھتے ہی جائیں
جیسے انگوٹھیوں میں موتی جڑے ہوئے ہیں

اتنی بڑی نہیں ہے ، عمران بات جس پر
تم بھی اڑے ہوئے ہو ، ہم بھی اڑے ہوئے ہیں
..
بحوالہ اردو لٹریچر (اردو ادب)



Comments

25 responses to “إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ August…”

  1. اللہ تعالی ان کی بخشش فرما کر جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین

  2. اللہ پاک مغفرت فرمائے عمران مفتی صاحب کمال کے شاعر تھے

  3. اللہ پاک مغفرت فرمائیں آمین

  4. اللہ تعالی مغفرت فرمائے اور ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے

  5. اللہ تعالیٰ غریقِ رحمت فرمائے آمین۔

  6. Allah pak janatulfirdous main Alla muqam atta farmay ameen

  7. اللہ پاک مغفرت فرمائیں آمین

  8. اللہ پاک مغفرت فرمائیں آمین

  9. اللہ تعلٰی درجات بلند فرمائے

  10. انا للہ وانا الیہ راجعون
    پروردگار مغفرت فرمائے آمین

  11. ALLAH TALAH DarajaaT Buland Karen….Buht Afsos Huwa ????

  12. انا للہ واناالیہ راجعون
    اللہ پاک کروٹ کروٹ دراجات بلند کرے آمین

  13. إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

  14. إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

جواب دیں