آ گیا وقت اگر پیار میں رسوائی کا
لوگ دیکھیں گے تماشا ترے سودائی کا
روح سے جسم الگ کرنے کے پس منظر میں
ہے کوئی ہاتھ یقیناََ کسی ہرجائی کا
جانِ غم! وصل کی اک شام منائیں، آجا
شور سنتی ہوں سسکتی ہوئی شہنائی کا
میں تیرے پیار کو دنیا سے چھپاؤں کیسے
رنگ آنکھوں سے برستا ہے شناسائی کا
خیر ہو میرے دل کے بیابانوں کی
مانیؔ کرنا نہیں ماتم شبِ تنہائی کا
(عمرانہ مشتاق مانیؔ)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی(بھٹکلی)

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔