پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

آگہی کا نور پھیلاتا، محبتوں کا سفیر آج مستنصر حسی…

آگہی کا نور پھیلاتا، محبتوں کا سفیر
آج مستنصر حسین تارڑ کی سالگرہ پر ہماری دعا ہے الله اپ کو صحتمند زندگی دے اور ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے (آمین )-
مستنصر حسین تارڑ کا یومِ پیدائش
مستنصر حسین تارڑ یکم مارچ 1939ء

کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔ 1959ء میں ان کا پہلا سفرنامہ لندن سے ماسکو تک ہفت روزہ قندیل میں قسط وار شائع ہوا۔ 1971 ء میں کتابی شکل میں ان کا پہلا سفر نامہ نکلے تری تلاش میں منظر عام پر آیا جو جدید سفر نامہ نگاری کے ایک نئے انداز کا نقطہ آغاز ثابت ہوا۔ مستنصر حسین تارڑ نے کئی ناول بھی تحریر کیے جو پڑھنے والوں میں بے حد مقبول ہوئے۔ اب تک ان کے تیس سے زیادہ ناول شائع ہو چکے ہیں۔ مستنصر حسین تارڑ کے سفرنامے اور ناول دنیا کی کئی زبانوں میں منتقل بھی ہوچکے ہیں ۔ مستنصر حسین تارڑ ٹیلی وژن کے ایک مقبول میزبان اور اداکار بھی ہیں اور ان کی شخصیت کی یہ جہت بھی انہیں ایک منفرد مقام عطا کری مستنصر حسین تارڑ کو متعدد انعامات اور اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے جن میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی، پی ٹی وی ایوارڈ اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سر فہرست ہیں ۔۔