پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی​ میری …

آپ کی آنکھ اگر آج گلابی ہوگی​
میری سرکار بڑی سخت خرابی ہوگی​
​
محتسب نے ہی پڑھا ہوگا مقالہ پہلے​
مری تقریر بہرحال جوابی ہوگی​
​
آنکھ اٹھانے سے بھی پہلے ہی وہ ہوں گے غائب​
کیا خبر تھی کہ انہیں اتنی شتابی ہوگی​
​
ہر محبّت کو سمجھتا ہے وہ ناول کا ورق​
اس پری زاد کی تعلیم کتابی ہوگی​
​
شیخ جی ہم تو جہنّم کے پرندے ٹھہرے
آپ کے پاس تو فردوس کی چابی ہوگی
​
کردیا موسیٰ کو جس چیز نے بےہوش عدم​
بے نقابی نہیں وہ نیم حجابی ہوگی​

ﻋﺒﺪﺍﻟﺤﻤﯿﺪ ﻋﺪﻡ