آپ کیوں سسکیاں بھر رہے ہیں؟ یہی تو انسان ہونا ہے، …
آپ کیوں سسکیاں بھر رہے ہیں؟ یہی تو انسان ہونا ہے، اشرف المخلوقات ہونا۔ میرا نظریہ یہ ہے کہ سارے مرد نازی ہیں۔ ہم کون ہوتے ہیں کہ کسی بچھڑے کا گلا کاٹ کر اسے کھا جائیں۔ جس کے ہاتھ میں خنجر ہے وہ تو قتل کرے گا۔ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے ہٹلر کا اعتقاد تھا۔ جس کی لاٹھی اس کی بھینس۔ اب خدا کو ہی لیجیے۔ وہ سب نازیوں کا باپ ہے۔ ہٹلرِ اعظم۔ جتنی طاقت اس کے پاس ہے، کسی کے پاس نہیں۔ اس لیے وہ سب کو اذیتیں دیتا ہے۔ دیکھیے، میں ایک دہریہ نہیں ہوں۔ جہنم وجود رکھتا ہے۔ لوگ صرف دنیا ہی میں کیوں صعوبتیں اٹھائیں؟ انہیں عاقبت میں بھی اذیت دی جاتی ہے۔
https://laaltain.pk/ujrati-mehman/
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2818465588383956