“آپ جوان لوگوں کو یہ ضرور جان لینا چاہیے کہ انسانیت نے سائنس، فنون اور مشین سازی وغیرہ میں جو کچھ واقعی قابل قدر ہمیشہ کے لیے کارآمد اور حسین چیزیں پیدا (بنائی) کی ہیں وہ ایسے افراد کی تخلیق ہیں جو ناقابلِ یقین طور پر مشکل حالات میں کام کر رہے تھے، جنہیں سماج کی لاپروائی اور جہالت، کلیسا کی مدافعت اور دشمنی، سرمایہ داروں کی خودغرضی اور سائنس اور فنون کے سرپرستوں کے عجیب و غریب مطالبات کا مقابلہ کرنا پڑا۔ آپ کو یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ کلچر کے خالقوں میں بہت سے سیدھے سادے مزدور لوگ بھی تھے جیسے مشہور طبعیات داں فراڈے یا ایڈیسن۔ بُننے کی مشین (سلائی مشین) آرک رائٹ نے ایجاد کی جو نائی تھا، لوہار برنارڈ پیلسی برتن بنانے کے فن میں بڑے بڑے فن کاروں کے مقابلے کا ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا ڈرامہ نگار ولیم شکیسپئیر ایک معمولی ایکٹر تھا اور اسی طرح کا دوسرا بڑا ڈراما نگار مولئیر بھی۔ ایسی مثالیں سینکڑوں ہیں۔
اور یہ سب کارنامے ایسے افراد کے ہیں جنہیں علم کے وہ زبردست ذخیرے اور وہ آسانیاں میسر نہیں تھیں جو آجکل ہمیں حاصل ہیں۔۔۔۔ “
مکیسم گورکی
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2149906975239824

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔