آراگورن بولا، "جب نگاہیں ناکام ہو جائیں تو زمین خبریں پہنچاتی ہے۔ اور یہ زمین یق…


آراگورن بولا، "جب نگاہیں ناکام ہو جائیں تو زمین خبریں پہنچاتی ہے۔ اور یہ زمین یقیناً ان کے قابل نفرت قدموں کے نیچے کراہ رہی ہو گی۔” یہ کہتے ہی وہ زمین پر دراز ہو گیا اور اپنا کان زمین کے ساتھ لگا دیا۔ وہ اتنی دیر ساکت لیٹا رہا کہ گملی کو یوں لگا جیسے وہ کہیں بے ہوش نہ ہو گیا ہو یا دوبارہ سو نہ گیا ہو۔ ہولے ہولے پو پھوٹنے لگی اور ان کے گرد تاریکی چھٹنے لگی۔ بالآخر وہ اٹھ کھڑا ہوا۔ اب ان دونوں کو اس کا چہرہ دکھائی دینے لگا، اس کا پریشان چہرہ زرد پڑ رہا تھا اور اس پر تذبذب کے تاثرات عیاں تھے۔

وہ بولتا گیا، "زمین کی سرگوشیاں مدھم اور مضطرب ہیں۔ ہمارے ارد گرد میلوں تک کچھ بھی چل نہیں رہا۔ ہمارے دشمنوں کے قدم بہت دور اور بہت مدھم ہیں۔ لیکن گھوڑوں کی ٹاپ نمایاں ہے۔ مجھے یوں لگا جیسے رات کو سوتے ہوئے بھی مجھے ان کی آواز سنائی دے رہی تھی اور وہ میرے خوابوں کو بھی بے چین کر رہے تھے۔۔۔ مغرب کی جانب سرپٹ بھاگتے گھوڑوں کی ٹاپ۔۔۔ لیکن اب وہ ہم سے مزید دور شمال کی جانب جاتے محسوس ہو رہے ہیں۔ معلوم نہیں اس علاقے میں کیا ہو رہا ہے ؟”

لیگولاس فیصلہ کن انداز میں بولا، "ہمیں چلنا ہو گا !”

پراجیکٹ 2024 – لارڈ آف دی رنگز کا زیر تکیمل ترجمہ۔۔۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3880227195541118


Comments

2 responses to “آراگورن بولا، "جب نگاہیں ناکام ہو جائیں تو زمین خبریں پہنچاتی ہے۔ اور یہ زمین یق…”

  1. کہاں سے مل سکتا ہے ؟؟ DUNE کا کیا ہوا؟؟

  2. ہہت اعلیٰ