پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آداب, ترجمے سے متعلق ایک موضوع پر احباب کی رائے در…

آداب, ترجمے سے متعلق ایک موضوع پر احباب کی رائے درکار ہے. با محاورہ ترجمے کی مشق میں 'لفظ ' کی حیثیئت ثانوی شمار کی جاتی ہے اور عام طور پر کہا جاتا ہے کہ ترجمہ لفظ کا نہیں بلکہ بات یا متن کا کیا جاتا ہے یا یوں کہ لفظ ٹرانسلیٹ نہیں ہوتا بلکہ سینس ٹرانسلیٹ ہوتی ہے. مجھے یہ جستجو در پیش ہے کہ اس سینس ٹرانسلیٹ کرنے کی مشق میں لفظ کے معانی و مطالب اور اس کی غرض و غایت ایک زبان سے دوسری زبان میں درست طور پر منتقل نہیں ہو پاتی اور ترجمے میں متن کی درست ترسیل کی غرض سے لفظ کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جاتا ہے وہ اس کی ترسیل کی راہ میں حائل ہوتا ہے. یعنی اسے بدل دیا جاتا ہے, نظر انداز کر دیا جاتا ہے وغیرہ. میں اس نکتے پر مترجمین ( اگر میں مترجم کی جمع غلط لکھ رہی ہوں تو معزرت) کی آراء پر مقالہ لکھنا چاہتی ہوں کہ ول لفظ کو ترجمے میں کہاں رکھتے ہیں اور اس کے معانی کو متاثر ہونے سے کیسے بچاتے ہیں اور ان کی نظر میں لفظ کی ترسیل کتنی متاثر ہوتی ہے . لیکن مجھے تمام اطراف سے یہی ردعمل ملا ہے کہ یہ ایک مردہ موضوع ہے؟ گویا یہ کوئی سوال ہی نہیں ہے. کیا واقعی ایسا ہے؟ اگر ہاں تو اتنا بتا دیجئے کہ آپ کی نگاہ میں ترجمے کی تھیوری اور مشق کے میدان میں اہم موضوع کیا ہے جسے کھوجا جائے. کومنٹ ضرور کیجئے پلیز. شکریہ.

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2949830981914082


Comments

جواب دیں