آخر میں مجھے اپنی زندگی میں ہی ایک داستان ہوتے گلزار کا شکریہ اس کالم کے توسط سے ادا کرنا ہے۔۔ میں ان سے معزرت کرتا ہوں کہ میں انہیں شکریے کا خط نہیں لکھ سکا۔۔
انہوں نے خصوصی طور پر مجھے ایک ایسا معجزہ تحفہ بھیجا ہے جو میری سٹڈی ٹیبل پر ایک کوہ نور کی مانند روشن ہوتا ہے۔۔ عظیم بنگالی شاعر اور شانتی نکتین اسی مشہور عالم درسگاہ کے مرشد رابندرناتھ ٹیگور کی شاعری، گلزار کی گل و گلزار اردو میں، دو نہایت شاندار طباعت کی جلدوں میں ایک جلد کا عنوان ہے " نندیا چور " اور دوسری کا نام ہے " باغبان " آپ کو بھی میرے ایک اور کالم کا انتظار کرنا ہوگا، جس میں ٹیگور کی تخلیقات کا اردو ترجمہ بہ زبانِ گلزار پیش کرو گا :
ابھی بس اتنا ہی کہ
ابھی بس اتنا ہی کہ ہر صبح
کنول کے پتے پر لاؤں گا جب میں پھولوں کے
گجرے بناکر
کنول کی پتی سے نازک
پکڑ کر ہاتھ میں پہناؤں گجرا خود کلامی میں،
بس اتنا ہی۔۔!!
مستنصر حسین تارڑ صاحب
•••••••
نوٹ : ٹیگور کی لازوال شاعری پر مبنی یہ دو کتب
" باغبان " اور " نندیا چور " جو کہ بنگالی شاعری پر مبنی ہے۔۔ انکا اردو ترجہ گلزار صاحب نے کیا ہے اور اب یہ دونوں کتب یکجا کرکے صریر پبلیکیشنز نے اشاعت کا اہتمام کیا ہے جو ماہ رواں میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔۔ اس کتاب کا سرورق میرے بھائی Tariq Aziz جو معروف گرافک ڈیزائنر ہے انہوں نے ڈیزائن کیا ہے۔۔۔

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2910479862515861

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔