منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ افسانے

آخر سورۂ بقرہ میں ایسا کیا ہے کہ خاص طور پر اس کو پڑھنے کا حکم دیا گیا اور اسے چ…


آخر سورۂ بقرہ میں ایسا کیا ہے
کہ خاص طور پر اس کو پڑھنے کا حکم دیا گیا
اور اسے چھوڑنے کو باعثِ حسرت کہا گیا؟

سورۂ بقرہ کوئی عام سورت نہیں۔نہ ہی یہ صرف ثواب کمانے کی تلاوت ہےیہ انسان کی سوچ، نیت، فیصلوں اور طرزِ زندگی کو درست کرنے والی سورت ہے۔

کیسے؟؟؟؟

سورۂ بقرہ کی سب سے پہلی بات ہی واضح کر دیتی ہے کہ ہدایت ہر ایک کے لیے نہیں،ہدایت ان کے لیے ہے جو سچ مچ ہدایت چاہتے ہیں۔جنہیں زندگی محتاط رہ کر گزارنی ہے

یہ سورت انسان کو تین آئینے دیکھاتی ہے
ایمان والوں کا
منافقوں کا
اور ان لوگوں کا جو ضد، انا اور تاویل میں پھنس کر حق سے دور ہو جاتے ہیں
اور ہر شخص خود کو ان آیات میں کہیں نہ کہیں پہچان لیتا ہے۔

جب آپ اس سورت کو روزانہ پڑھتے ہیں تو روزانہ آپ کے سامنے ایک سوال آتا ہے
جب حکم سامنے آئے تو آپ مانتے ہیں یا دلیل ڈھونڈتے” ہیں؟، بے تکے سوال۔کرتے ہیں یا ہٹ دھرمی کا مظاہرہ

یہی وجہ ہے کہ اس میں بار بار
بنی اسرائیل کا ذکر آتا ہے۔ کہانی سنانے کے لیے نہیں، بلکہ یہ بتانے کے لیے کہ: حکم کے سامنے سوال، ٹال مٹول اور چالاکی انسان کو کہاں لے جا کر کھڑا کر دیتی ہے۔
اور اگر ہم ایمانداری سے دیکھیں تو
یہ سب رویے ہمیں اپنے اندر بھی مل جاتے ہیں۔

یہ سورت ہمیں عبادات پر تفصیلی گفتگو کرتی ہے
نماز کیسے انسان کو سنبھالتی ہے، روزہ نفس کو کیسے قابو میں لاتا ہے، مال کیسے پاک رہتا ہے اور کہاں زہر بن جاتا ہے
لین دین میں ذرا سی بے ایمانی کیسے برکت کھا جاتی ہے
خاندان، نکاح، طلاق جیسے معاملات میں جذبات نہیں، عدل کیوں ضروری ہے
اس میں قرض اور لین دین کے قوانین ہیں
خاندان، نکاح، طلاق، عدت کے احکام ہیں
جہاد، صبر، قربانی اور امتحان کا فلسفہ ہے

وہ جو سمجھتے ہیں نا نماز پڑھ لی روزہ رکھ لیا ہم سے زیادہ پارسا کوئی نہیں اب جو چاہیں کریں اللہ کے چہیتے بن گئے
تو بنی اسرائیل کی مثالیں ایسے لوگوں کی خوش فہمیوں کو دور کرنے کے لیے ہیں کہ دین صرف جائے نماز پر نہیں،دین پورے طرزِ زندگی کا نام ہے۔

شیطان کیسے ورغلائے گا اور بچنا کیسے ہے

وہ جو مصیبتوں اور آزمائشوں سے گزرتے ہیں ان کے لیے مالک کائنات کی طرف سے تسلی ہے انعامات کی بشارت ہے

جو اسےسمجھ کر پڑھتا ہے، وہ سنورنے لگتا ہے
اور جو چھوڑ دیتا ہے، وہ بکھرنے لگتا ہے
شیطان اس کے راستے پر قبضہ جما لیتا ہے
تبھی تو اس کا چھوڑنا باعث حسرت کہا گیا

کرنے کا کام بس اتنا ہے کہ اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ اسے سمجھ کر اس کے احکامات کو اپنی زندگی میں شامل کیجیے
اور پھر دیکھیے معجزات
اپنی جیتی جاگتی آنکھوں سے

ام زمر


Source