آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی چار منکوحہ بیویاں اور متعدد لونڈیاں تھیں۔ 1837 …
آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی چار منکوحہ بیویاں اور متعدد لونڈیاں تھیں۔ 1837 میں جب وہ رسمی طور پر بادشاہ بنا تو اس کی باقاعدہ ایک ہی بیوی تھی جس کانام تاج محل بیگم تھا اور وہ دربار کے ایک موسیقار کی بیٹی تھی۔یہی وہ بیوی تھی جو بہادر شاہ کی تخت نشینی کے وقت ہونے تقریبات میں اس کے ہمراہ موجود رہی تھی۔ لیکن وہ زیادہ عرصے تک اپنی یہ حیثیت برقرار نہ رکھ سکی اور تین سال بعد بہادر شاہ ظفر نے 64 سال کی عمر میں 19 سالہ زینت محل سے شادی کرلی۔ زینت محل تھی جس نے تاج محل بیگم کو قبل ازیں حاصل حیثیت اور اہمیت سے محروم کردیا تھا ۔یہ زینت محل ہی تھی جس کو بہادر شاہ ظفر کی موت تک اس کی پسندیدہ بیوی کا درجہ حاصل رہا تھا۔
زینت محل سے محبت کے دعووں اور اس کی بادشاہ کے زنان خانہ میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہونے کا یہ مطلب قطعاً نہیں تھا کہ بادشاہ نے مزید شادیاں کرنی بند کردی تھیں بلکہ اس نے زینت محل سے شادی کے بعد مزید چار شادیاں کیں اور بہت سی عورتوں کو اپنےحرم میں داخل کیا تھا۔1853 میں کم از کم پانچ ایسی عورتیں تھیں جو بادشاہ کی خواب گاہ سے ہمہ وقت منسلک رہتی تھیں۔بہادر شاہ ظفر کا حرم اس کی عمر کی آٹھویں دہائی تک بہت متحرک تھا۔ بادشاہ 16 بیٹوں اور 31 بیٹیوں کا باپ تھا اور ایک بیٹےمرزا عباس کی ماں جب حاملہ ہوئی تو بہادر شاہ ظفر کی عمر ستر سال تھی۔
زیر مطالعہ: دی لاسٹ مغل از ولیم ڈل رمپل
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3863586990538472