پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

آج 15 جنوری اردو کے نامور شاعر "محسن نقوی” کا یومِ…


آج 15 جنوری اردو کے نامور شاعر "محسن نقوی” کا یومِ وفات ہے۔
January 15, 1996

محسن نقوی کا اصل نام سید غلام عباس نقوی تھا اور وہ 5 مئی 1947ء کو محلہ سادات، ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے اردو میں ایم اے کیا اور کم و بیش اسی زمانے میں ان کی شاعری اور ذاکری کا آغاز ہوا۔
1969ء میں ڈیرہ غازی خاں کے ہفت روزہ "ہلال” میں باقاعدہ ہفتہ وار قطعہ اور کالم لکھنا شروع کیا۔ اسی سال ملتان کے روزنامہ ’’امروز‘‘ میں ہفتے وار کالم لکھے۔
محسن نقوی کا شمار اردو کے خوش گو شعرا میں ہوتا ہے ان کے شعری مجموعوں میں بندقبا، ردائے خواب، برگ صحرا، موج ادراک، ریزہ حرف، عذاب دید، طلوع اشک، رخت شب، فرات فکر، خیمہ جاں اور میرا نوحہ انہی گلیوں کی ہوا لکھے گی شامل ہے۔ وہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما تھے۔محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔
15جنوری 1996ء کو محسن نقوی لاہور میں نامعلوم قاتلوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے ۔ وہ ڈیرہ غازی خان میں آسودہ خاک ہیں۔