پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آج ہی محفل سرد پڑی ہے آج ہی درد فراواں ہے کوئی تو…

آج ہی محفل سرد پڑی ہے آج ہی درد فراواں ہے
کوئی تو دل کی باتیں چھیڑو،یارو! محفلِ یاراں ہے

میرے ہر آدرش کا عالم، اب تو عالمِ ویراں ہے
دل میں تیری تمنا جیسے موجِ ریگِ بیاباں ہے

پاؤں تھکن سے چور ہیں لیکن دل میں شعلہ امکاں ہے
میرے لیے اک کربِ مسلسل تیرا جمالِ گریزاں ہے

مجھ سے ملنے کے خواہاں ہو، مل کر رونے سے حاصل
پھر وہ آگ بھڑک اٹھے گی اب جو راکھ میں پنہاں ہے

… More