آج کوئی بات ہو گئی وہ نہ آئے رات ہو گئی جب وہ …
آج کوئی بات ہو گئی
وہ نہ آئے رات ہو گئی
جب وہ میرے ساتھ ہو گئے
دنیا میرے ساتھ ہو گئی
جب وہ ملنے آئے رات کو
میری چاند رات ہو گئی
مجھ سے برہم آپ کیا ہوئے
ساری کائنات ہو گئی
مر گئے ترے مریض غم
درد سے نجات ہو گئی
اے دل تباہ غم یہ ہے
رسوا ان کی ذات ہو گئی
پرنمؔ آ گئے وہ میرے گھر
مطمئن حیات ہو گئی
پرنم الہ آبادی
![]()