آج معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار ایف ڈی شرف کی برسی
14March,1955
14 مارچ 1955ء کو پنجابی زبان کے معروف شاعر اور فلمی نغمہ نگار ایف ڈی شرف لاہور میں وفات پاگئے۔
تیرے مکھڑے دا کالا کالا تل وے۔۔ میراکڈھ کے لے گیا دل وے۔۔ وے منڈیا سیالکوٹیا
چن دیا ٹوٹیا،دلاں دیا کھوٹیا ،جھوٹی موٹھی گلاں وچ، سانوں وی توں چارنا ایں
چنگا بنایا ای سانوں کھڈونا، آپے بنانا تے آپے مٹائونا
یہ تینوں سپر ہٹ گانے ایف ڈی شرف کے ہیں جن کی آج 63 ویں برسی ہے
قریبی حلقوں میں بھا اشرف کہلانے والے، ایف ڈی شرف کا پورا نام فیروز الدین شرف تھا اور وہ 1898ء میں تولا ننگل ضلع امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ پنجابی زبان کے مشہور شاعر استاد محمد رمضان ہمدم کے شاگرد تھے۔
انہوں نے پہلے کلکتہ کی پنجابی فلموں میں گیت اور مکالمے لکھے۔ اس شہر میں قیام سے سیاسی شعور حاصل کیا اور1930.40 کے عشرے میں چلنے والی سیاسی اور مزدور تحریکوں میں حصہ لیتے رہے ۔ تحریک خلافت اور تحریک پاکستان میں بھی فعال حصہ لیا۔ ۔ انہوں نے جن فلموں کے لئے نغمات تحریر کئے ان میں ہیر سیال، سسی پنوں، چوہدری، مندری، چن وے، پتن، دُلا بھٹی، بلواور بلبل کے نام سرفہرست ہیں۔ ۔ان کی شاعری کی کتابوں اور کتابچوں کی تعداد20 سے زیادہ ہےجن میں دکھاں دے کیرنے، نوری درشن ،سنیہری کلیاں،ہجر دی اگ،شرومنی شہید، نبیاں دا سردار،شرف ہلارے،شرف اڈاری،شرف سنیہے،جوگاں ،شردھا دے پھل اہم ہیں۔
پروفیسر دلشاد ٹوانہ نے ان کی حیات اور فن پر مقالہ لکھہ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
وہ لاہور میں آوہ بدھو میں وحید حسین قادری کے مزار کے احاطے میں آسودۂ خاک ہیں۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔