پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آج عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا یوم وصا…

آج عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا یوم وصال ہے
July 24, 1901

حضرت خواجہ غلام فرید ٌ کوریجہ 26 نومبر 1845ء بروز منگل کو بہاولپور کے قصبہ چاچڑاں شریف میں پیدا ہوئے – آپٌ کے خاندان کا نسلی سلسلہ یا شجرہ نسب حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ سے جا ملتا ہے- آپٌ کے خاندان میں ایک شخص ، جس کا نام شیخ کوربن ، حضرت شیخ پریا تھا اس لیے کور کی وجہ سے لفظ کوریجہ بن گیا-
آپٌ کا تاریخی نام خورشید عالم رکھا گیا- آپٌ کے والد کا نام حضرت خواجہ خدا بخش عرف محبوب الہی تھا- آپٌ چار برس کے ہوئے تو آپٌ کی والدہ کا انتقال ہو گیا اور جب آپٌ کی عمر آٹھ برس ہوئی تو آپٌ کے والد بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے-
آپ نے شاعری بھی کی، اور آپ کا زیادہ تر کلام پنجابی زبان میں ہے- جس کا نام ” دیوان فرید ” ہے اس کے علاوہ اردو ، عربی ، فارسی ، پوربی ، سندھی اور ہندی میں شاعری بھی کی ہے- اور آپٌ کا اردو دیوان بھی موجود ہے- آپٌ کے سرائیکی دیوان میں 272 کافیاں ہیں-

وفات کے وقت کلمہ شہادت سے پہلے حضرت خواجہ غلام فریدٌ نے کافی کا یہ بند پڑھا .
ٔآیا وقت فرید چلن دا
گزریا ویلھا کھلن ہسن دا
اوکھا پیندا یار ملن دا
جان لباں تے آندی اے

آپٌ کا وصال چاچڑاں شریف میں 24 جولائی 1901ء بروز بدھ ہوا- اس وقت آپٌ کی عمر 56 برس تھی.


Comments

5 responses to “آج عظیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کا یوم وصا…”

  1. اللہ تعالی درجات بلند فرمائے۔آمین

  2. اُٹھ فریدا اُٹھ کے جاڑو دے مسیت
    تُوں سُتا رب جاگدا تے تیری ڈاڈے نال پریت

  3. جان کی امان پاوں تو عرض کروں کہ حضرت فرید رح مرزا غلام احمد قادیانی صاحب کے ہم عصر تھے اور مرزا صاحب کے نہایت معتقد تھے.

    حوالہ جات یہ ہیں.

    ”حضرت مرزا صاحب تمام اوقات خدائے عزو جل کی عبادت میں گزارتے ہیں یا نماز پڑھتے ہیں یا قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں یا دوسرے ایسے ہی دینی کاموں میں مشغول رہتے ہیں اور دینِ اسلام کی حمایت میں کمر ہمت باندھی ہے کہ ملکہ زمان لنڈن کو بھی دین محمدی ( اسلام ) قبول کرنے کی دعوت دی ہے اور روس اور فرانس اور دیگر ملکوں کے بادشاہوں کو بھی اسلام کا پیغام بھیجا ہے ۔اور ان کو تمام تر سعی و کوشش اس بات میں ہے کہ وہ لوگ عقیدہ ء تثلیث و صلیب کو جو کہ سراسر کفر ہے چھوڑ دیں اور اللہ تعالی کی توحید اختیار کریں اور اس وقت کے علماء کا حال دیکھو کہ دوسر ے تمام جھوٹے مذاہب کو چھوڑ کر ایسے نیک مرد کے درپے ہوگئے ہیں جو کہ اہل سنت اور الجماعت میں سے ہے اور صراط مستقیم پر قائم ہے اور ہدایت کا راستہ دکھا تا ہے اور یہ اس پر کفر کا فتوی لگاتے ہیں ۔ ان کا عربی کلام دیکھو جو انسانی طاقتوں سے بالا ہے”

    ( ترجمہ فارسی اشارات فریدی جلد ۳ صفحہ ۶۹ ،۷۰ مطبع مفید عام آگرہ ۱۳۲۰ ھ)

    ” وہ نیک اور صالح انسان ہیں۔۔۔۔ وہ صادق آدمی ہیں اور مفتری اور کاذب نہیں۔” ارشاد فریدی ۴۲:۳

    ” آپ اہلسنت و الجماعت کے عقائد اور دین محمدی کی ضروریات کے ہر گز منکر اور انکاری نہیں۔” ارشاد فرید ۶۹:۳

جواب دیں