آج اردو کے نامور مزاح نگار اور مترجم کرنل محمد خان کا یوم وفات ہے، اس موقع پر برگیڈیئر محمد اسماعیل صدیقی صاحب کی کتاب " کرنل محمد خان کی شخصیت اور فن " سے ایک انتخاب احباب کی نظر :
29 ستمبر 1999 ان پر لکھی گئی میری کتاب،
" کرنل محمد خان مزاح کا جرنیل رومیل " چھپ جانے کے بعد مجھ تک پہنچی۔۔ میں نے سوچا کہ میں صبح اطمینان سے اگلے دن ان کی خدمت میں پیش کردوں گا۔۔ لیکن میرے گھر والوں نے کہا :
" اگلی صبح کس نے دیکھی ہے۔۔۔ ابھی جاکر دو۔۔۔"
سو میں نے اسی وقت جاکر انہیں دی۔۔ لے کے بہت خوش ہوئے کہ فی الواقعی وہ چھپ کر ان کی زندگی میں ہی ان کے ہاتھوں میں پہنچ گئی۔۔ اب بھی انکی نظر تقریباً بالکل جواب دے چکی تھی۔۔ لیکن ان کے شوق کا یہ عالم تھا کہ مسودہ سن لینے کے باوجود اس کتاب کو انہوں نے اپنی نواسی سے نہ صرف پڑھوا کے سنا بلکہ اس میں ان غلطیوں کی بھی نشاہدہی کروائی جو میری حدنگاہ میں آنے سے رہ گئی تھیں۔۔ لیکن جہاں تک بنیادی حقائق کا تعلق ہے۔۔ ان میں سے کسی پر بھی انہوں نے اعتراض نہیں کیا۔۔
اس دوران میں ان سے گاہے بگاہے ملتا رہا۔۔ وہ اپنے ماہر چشم ڈاکٹر برگیڈیئر مشتاق بیگ سے اپنی آنکھ کے آپریشن کے بارے میں مشورہ کرتے رہے۔۔ اور بالآخر وہ ان کا آپریشن کرنے پر رضا مند ہو گئے۔۔ آپریشن سے ایک روز قبل 15 اکتوبر کو انہیں سی ایم ایچ میں داخل کر لیا گیا۔۔ اس شام ان کے بھتیجے / داماد چودھری محمد اکبر خان کا فون آیا۔۔ جنہوں نے نہ صرف یہ خبر بتائی بلکہ اس کے علاؤہ کہا :
" چاچا جان آپ سے ملنا چاہتے ہیں۔۔ آپ تیار رہیں میں آپ کو ساتھ لیتا چلوں گا۔۔ "
سو اس روز شام کو میں ان کے پاس سی ایم ایچ پہنچا۔۔ اگلے دن ہونے والے آپریشن کی بنا پر ان کو ایک حد تک کیفیت امید و بیم میں مبتلا پایا۔۔ اس بات سے خوش بھی تھے، کہ اللہ کرے ان کے آنکھ کا نور لوٹ آئے اور یہ بھی اندیشہ تھا کہ شاید پہلے کی مانند یہ آپریشن اب کے بھی کامیاب نہ ہو۔۔ اس سے زیادہ کا انہیں نہ اندیشہ تھا نہ خوف۔۔ ایک بار انہوں نے اس بارے میں دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ :
" اللہ کرے۔۔ ایک بار میری نظر لوٹ آئے۔۔ اور میں وہ سب کچھ دیکھ لو، جو دیکھنا چاہتا ہوں۔۔ پھر چاہیے بے شک چار ماہ کے بعد فوت ہو جاؤں۔۔ "
اللہ معلوم وہ کون سی قبولیت کی گھڑی تھی کہ ان کی دعا قبول تو ہوئی لیکن کہیں مختصر دورانیے کے لئے، 12 اکتوبر کو آپریشن ہوا۔۔ اور بظاہر ٹھیک ٹھاک اور کامیاب۔۔ گھر والے انہیں آپریشن کے بعد گھر لے آئے۔۔ اس دوران میں انہیں صرف ایک بار دیکھنے جا سکا لیکن وہ سو رہے تھے۔۔ میں انہیں ڈسٹرب کرنا مناسب نہ جانا اور بنا بات کئے لوٹ آیا۔۔
23 اکتوبر کو صبح چودھری اکبر خان کا فون آیا کہ ، چاچا جان کی طبیعت خاصی بے چین ہے۔۔ اگر آپ مشورہ دیں تو انہیں پھر ہسپتال داخل کراؤ دیا جائے۔۔ اس پر میں نے ان سے کہا۔۔ اس امر کا فیصلہ تو ان کا ڈاکٹر ہی کر سکتا ہے۔۔ میرے لئے کوئی مشورہ دینا ممکن نہ ہوگا۔۔
اس کے بعد میں لائبریری کے لئے نکل گیا۔۔
کوئی ایک بجے کے قریب مجھے دو پیغامات موصول ہوئے ایک گھر جانب سے، " لاہور سے کچھ مہمان آئے ہیں۔۔ آپ گھر جلد آجائیں۔۔ " میں سمجھ گیا، کہ مہمان آیا نہیں چند روزہ زندگی کا مہمان چلا گیا ہے۔۔ ساتھ ہی چند لمحوں بعد چودھری اکبر خان پیغام ملا گیا۔۔
میں جس طرح گاڑی ڈرائیو کر کے گھر پہنچا۔۔ وہ یا تو جانتا ہوں۔۔ یا میرے اللہ۔۔
•••••••
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2913972312166616

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔