پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

آئیے احباب اَحمد مُشتاق صاحب سے اُن کا خُوب صُورت …

آئیے احباب اَحمد مُشتاق صاحب سے اُن کا خُوب صُورت کلام انہی کی زبانی سُنتے ہیں

میرے جِسم و جاں کے نََواح سے وہ ہوا وہ دُھوپ گُزر گئی
نہ وہ دِل گداز مُسرتیں ، نہ وہ دل نواز اُداسیاں

سَرِ شاخِ درد نہ گھاس پر نہ کسی کے زرد لباس پر
وہ گُلاب جانے کِدھر گئے جو ابھی کِھلے تھے یہاں وہاں

میرے راستے میں اُگے ہوئے کسی اور راہ کے پیڑ ہیں
میرے شہر پر ہے جھکا ہوا کِسی اور شہر کا آسماں

ہوئی فصلِ گل تو کِھلیں گے ہم رہی زِندگی تو مِلیں گے ہم
کسی اور دھیان کے رُوبرو کِسی اور خُواب کے دَرمیاں

(احمد مُشتاق)

المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی