” ایمانداری " از ماہ وش طالب
کاؤنٹر کے سامنے لگی قطار میں وہ پچھلے دو گھنٹے سے کھڑا تھا. کچھ آدمی اپنی جگہ چھوڑ کر جانے لگے تو نوجوان تیزی سے چل کر آگے بڑھ گیا, تب ہی اسے دائیں طرف سے ایک بڑھے صاحب اپنی جانب آتے دکھائی دئیے, اسکے پاس آکر رکے اور آہستگی سے بولے, ” ایمانداری کو ہر حال میں ہر شہہ پر فوقیت دینی چائیے” وہ متانت سے مسکراتے ہوئے کہہ کرقطار میں سب سے پیچھے کھڑے ہو گئے , جبکہ وہ شرمندہ ہوتا واپس اپنی جگہ پر آ کھڑا ہوا.کچھ پل یونہی گزرے .” سر اتنی جلدی کیسے ممکن ہوگا? اچھا میں کچھ نہ کچھ کرتا ہوں ” بولنے والے کی آواز اسقدر اونچی تھی کہ چند لوگوں سمیت وہ نوجوان بھی گردن موڑ کر پیچھے دیکھنے لگا, وہی بڑے صاحب تھے. کچھ دیر بعد قطار میں ذرا ہلچل ہوئی اسنے کاؤنٹر کیجانب دیکھا وہی جینٹل مین, کیشئر سے مسکرا مصافحہ کررہے تھے انکے ہاتھ میں وہی فارم تھا جسکی خاطر وہ پچھلے ڈھائی گھنٹے سے اپنی باری آنے کا انتظار کرر ہا تھا.
” آزادی کی قیمت " از ماہ وش طالب
وہ ہمیشہ سے قسمت سے نالاں رہی, بچپن میں باپ کا انتقال اور پولیو کے وائرس نے اسے بالکل مایوس کردیا, ظالم معاشرے میں اپنی بقا کیلیے اسنے کمر کس لی مگر, اس پل صراط پر سفر نے اسکے اندر تلخی بھر دی, "اس ملک میں سکون سے جینے کیلیے قرض ادا کرنا پڑھتا ہے, ہنستے چہرے اس معاشرے کو اچھے نہیں لگتے”, ذرا ذرا سی غیر معمولی بات ہوجانے پر وہ برملا خیال آرائی کرتی. آج آفس میں ویرانی تھی. حیران ہوتے ہوئے اسنے ایل سی ڈی آن کی تو معلوم ہوا یومِ کشمیر منایا جارہا ہے. "بھارتی فوج کی بربریت سے ایک خاندان کے چار افراد زندہ جل گیے” اسنے استغفار کہہ کر چینل بدلا ” مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے نہتی خواتین کو درندگی کا نشانہ بنایا, عوام بے بس, حکومت خاموش” اسبار وہ چینل نہیں بدل سکی, یہ احساس کہ آزادی کی قیمت کون ادا کر رہا ہے, بہت بھاری تھا۔
[button color=”orange” size=”medium” link=”http://” icon=”” target=”false”]ماہ وش طالب[/button]

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔