( غیـــر مطبــوعــہ )
وہ پلک بھر مجھے بے کل نہیں ہونے دیتی
آنکھ میں رکھتی ہے’ اوجھل نہیں ہونے دیتی
ہوش کے دائرے میں کھینچ کے لے آتی ہے
زندگی ! تُو مجھے پاگل نہیں ہونے دیتی
لفظ قرطاس پہ آتے ہیں تو خوش رہتا ہوں
شاعری ۔۔۔ جی مِرا بوجھل نہیں ہونے دیتی
یہ جو پیڑوں کی گھنی چھاؤں مجھے کھینچتی ہے
ماندگی میرے قدم شل نہیں ہونے دیتی
خوش گمانی کا بھلا ہو کہ یہ لڑکی’ عثمــانؔ !
مِری امّید مِرا تھل نہیں ہونے دیتی
( عثمــــانؔ مظہـــر )

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔