منتخب غزلیں
کرنل محمد خان کی وفات October 23, 1999 اردو کے ن…

کرنل محمد خان کی وفات
October 23, 1999
اردو کے نامور مزاح نگار اور مترجم کرنل محمد خان کی تاریخ پیدائش 5۔ اگست 1910ء ہے۔ کرنل محمد خان بلکسر ضلع چکوال میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی شہرت کا آغاز 1966ء میں ان کی پہلی تصنیف ’’بجنگ آمد‘‘ سے ہوا تھا۔ اس کتاب کی اشاعت نے انہیں راتوں رات اردو کے صف اول کے مزاح نگاروں میں شامل کردیا۔ ان کی دیگر تصانیف میں ’’بسلامت روی‘‘ اور ’’بزم آرائیاں‘‘ کے علاوہ تراجم پر مشتمل ایک کتاب ’’بدیسی مزاح‘‘ شامل ہیں۔ 23 اکتوبر 1999ء کو کرنل محمد خان راولپنڈی میں وفات پاگئے اور بلکسر ضلع چکوال میں آسودۂ خاک ہوئے۔

