منتخب نظمیں
نعت کی ہو صدی . آپ کا ہے کرم اے رسولِ خدا ہوں م…
نعت کی ہو صدی
.
آپ کا ہے کرم اے رسولِ خدا
ہوں مرے رہنما آپ کے نقش پا
آپ کے نقش پا سے ملے روشنی
یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی
عظمتِ مصطفی پر ہے ایماں مرا
کلمۂ حق کے پڑھنے سے عقدہ کھلا
آپ کی پیروی سب پہ ہے لازمی
یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی
میرا ایمان ہے آپ ہی کی رضا
آپ ہی کی رضا ہے رضائے خدا
فرش سے عرش تک مہرباں آپ ہیں
یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی
آپ اعلیٰ نسب آپ دار الادب
آپ امی لقب، آپ شہرِ ادب
علم کی آپ ہی روشنی روشنی
یا نبی یا نبی یا نبی یا نبی
مدحتیں، عظمتیں ختم ہیں آپ پر
رب کی کل نعمتیں ختم ہیں آپ پر
آپ پر رب کی اتری کتاب آخری… More

