منتخب غزلیں

یوم پیدائش حسن شمسی 16 فروری 1946 … وفا کا یہ صل…

یوم پیدائش حسن شمسی
16 فروری 1946

وفا کا یہ صلہ اچھا دیا ہے
مجھے ہی بیوفا ٹھہرا دیا ہے
عزیزوں دوستوں کے مشوروں نے
ہمارا مسئلہ الجھا دیا ہے
بڑھائے جب بھی پاؤں حق کی جانب
مرے رب نے مجھے رستہ دیا ہے
کھلا کر خوبصورت گل خدا نے
ہمارا گلستاں مہکا دیا ہے
سڑک پر آئے دہقانوں نے بھاؤ
سب آٹے دال کا بتلا دیا ہے
‘حسن’ بندوں نے جیسے بیج بوئے
خدا نے پھل انھیں ویسا دیا ہے
…………….
آزمانے کے لیے اس کا کرم نکلے ہیں
آج بت خانے سے ہم سوئے حرم نکلے ہیں
کیسے تخلیق ہوئی، بعد اجل کیا ہو گا
ان سوالوں ہی سے سب دین و دھرم نکلے ہیں
غلبہ تھا ذہن پہ رنگین سے کچھ خوابوں کا
عشق میں ڈوبے تو اب سارے بھرم نکلے ہیں
کھائے ہیں اہلِ زباں خوفِ ستم گر کتنا
لب بھی خاموش ہیں، کاغذ نہ قلم نکلے ہیں
ضد ہے اس یار کو ہرگز نہ اٹھائے گا نقاب
کھا کے دیدار کی پر ہم بھی قسم نکلے ہیں
فخر سے قوتِ باطل کو کیا ہے مفلوج
جب ذرا سر پہ کفن باندھ کے ہم نکلے ہیں
پلٹے اوراق ذرا آج جو کچھ ماضی کے
ہر ستم ان کے حسن دل پہ رقم نکلے ہیں
……….


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/