منتخب غزلیں

اظہر عنایتی کا یومِ پیدائش April 15, 1946 (رام پو…

اظہر عنایتی کا یومِ پیدائش
April 15, 1946

(رام پور دبستان کے اہم شاعر/ محشر عنایتی کے شاگرد)

اداس اداس طبیعت جو تھی بہلنے لگی
ابھی میں رو ہی رہا تھا کہ رت بدلنے لگی

پڑوس والو! دریچوں کو مت کھلا چھوڑو
تمہارے گھر سے بہت روشنی نکلنے لگی

ذرا تھمے تھے کہ پھر ہو گئے رواں آنسو
جو رک گئی تھی وہ غم کی برات چلنے لگی

بھلا ہو شہر کے لوگوں کی خوش لباسی کا
کہ بے کسی بھی مرا پیرہن بدلنے لگی

ٹھہر گئی ہے کہاں آ کے ڈھلتے ڈھلتے رات
مری نظر بھی چراغوں کے ساتھ جلنے لگی

نظر اٹھی تو اندھیرا تھا جب قدم اٹھے
شعاع مہر مرے ساتھ ساتھ چلنے لگی

ستم ظریفیٔ فطرت تو دیکھیے اظہرؔ
شباب آیا غزل پر تو عمر ڈھلنے لگی


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/