منتخب غزلیں
لاریب ساعت ختم ہو جائیں گے سب تکیے، بھروسے ایک دن…

لاریب ساعت
ختم ہو جائیں گے سب تکیے، بھروسے ایک دن
اِک فقط حسنِ عمل کا آسرا رہ جائے گا
اُس گھڑی کا خوف لازم ہے، کہ انورؔ جس گھڑی
دھر لیے جائیں گے سب اور سب دھرا رہ جائے گا
انور مسعود



