منتخب غزلیں

سید وحید اختر کی وفات Dec 13, 1996 سید وحید اختر …

سید وحید اختر کی وفات
Dec 13, 1996

سید وحید اختر 12 اگست 1934 کو اورنگ آباد دکن میں پیدا ہوئے۔ 1954ء میں جامعہ عثمانیہ سے بی اے کیا اور 1956ء میں ایم اے کیا۔ 1960ء میں خواجہ میر درد کے تصوف پر تحقیقی مقالہ لکھ کر پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ ان کی پہلی نظم 1949ء میں شائع ہوئی۔ان کی طبیعت کا رجحان نظم کی طرف زیادہ ہے۔

ان کی تخلیقات ہندوستان اور پاکستان کے معیاری رسالوں میں شائع ہوتی رہتی ہے۔طالب علمی کے زمانے میں اورنگ آباد کالج کے رسالہ ’’نورس‘‘ اور مجلہ’’عثمانیہ‘‘ کے مدیر رہ چکے ہیں۔ رسالہ ’’صبا‘‘ کی ادارت کے رکن کی حیثیت سے بھی کام کرتے رہے ۔ علی گڑھ یونیورسٹی میں صدر شعبۂ فلسفہ رہے۔

شاعری کے ابتدائی دور میں برق تخلص رکھا ۔ ترقی پسند تحریک کیلئیے بھی آزادانہ طور پر لکھتے رہے ہیں۔ مندرجہ ذیل کتابیں ان کی اردو غزل اور نظم میں ہیں۔

ان کی گراں قدر ادبی خدمات کی بنا پر ہندوستان کی جانب سے انہیں بہت سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ جن مین غالب ایوارڈ، سہتیہ ایوارڈ اور اردو اکادمی ادبیات آندھرا پردیش کی جانب سے بھی بہت سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

"پتھروں کا مغنی” کے نام سے ان کا کلام چھپ گیا ہے۔ ان کے دیگر شعری مجموعوں کے نام یہ ہیں
"زنجیر کا نغمہ”، "شب کا رزمیہ”

سید وحید اختر کا دہلی میں 13 دسمبر 1996 کو 61 برس کی عمر میں انتقال ہوا
۔۔۔۔۔۔۔۔
منتخب کلام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رات بھر خواب کے دریا میں سویرا دیکھا
دن کے ساحل پہ جو اترے تو اندھیرا دیکھا

خود کو لکھا بھی ہے میں نے مٹایا بھی ہے خود
قلم غیر نے سایہ بھی نہ میرا دیکھا

جن کے چہروں پہ چمک نور کا ہالا اطراف
ان کے ذہنوں کو جو کھولا تو اندھیرا دیکھا

جن کے تیشوں کو رہا کوہ کنی کا دعویٰ
انہیں محلوں کا بھی کرتے ہوۓ پھیرا دیکھا

جو مجھے دینے کو آتے تھے غم اپنے اکثر
ان کی خوشیوں نے کبھی گھر بھی نہ میرا دیکھا

عمر کل گزری تھی پڑھتے ہوۓ چہرہ تیرا
آج ڈھونڈا تو کہیں عکس نہ تیرا دیکھا

جو مجھ برگ خزاں سمجھی تھیں ان آنکھوں نے
نام اوراق بہاراں پہ بھی میرا دیکھا


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/