منتخب غزلیں

( غیر مطبوعہ ) میں اکیلا ہوں اپنے خوابوں میں کو…

( غیر مطبوعہ )

میں اکیلا ہوں اپنے خوابوں میں
کون آتا ہے ان خرابوں میں

ہجر لمحوں کو آ کے تو گن لے
میں ہوں کم زور ان حسابوں میں

جس کو ممکن نہیں ہے حل کرنا
وہ سوال آ گیا کتابوں میں

دیکھ ۔۔ یہ مے کشوں کی محفل میں
نشّہ ہوتا ہے کیا شرابوں میں

ہم نے تو کر کے یہ دکھایا ہے
عشق تم نے پڑھا کتابوں میں

ایک اک پھول سونگھتا جاؤں
تیری خوش بُو ہے سب گلابوں میں

خوشیاں بانٹی ہیں سب کے ساتھ ضیا ؔ!
اور غم رکھ دیے حجابوں میں

( ضِیــاؔ شــاہِد )

— with Zia Shahid.

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/