منتخب غزلیں

بکھرنا ٹوٹنا بھی اور انا کے ساتھ بھی رہنا ستم ای…

بکھرنا ٹوٹنا بھی اور انا کے ساتھ بھی رہنا
ستم ایجاد بھی کرنا وفا کے ساتھ بھی رہنا

ترا انداز ایسا ہے اندھیروں کی کہانی میں
جلانا کچھ دیے بھی اور ہوا کے ساتھ بھی رہنا

یہاں تو شوخیوں کو اپنی زیبائی سے مطلب ہے
لہو میں بھی مچلنا اور حنا کے ساتھ بھی رہنا

عجب رنگِ تعلق ہے محبت کا مرے دل سے
کہ اس کو توڑنا بھی اور صدا کے ساتھ بھی رہنا

حرم اور دیر سب نقشِ محبت ہیں، سو دل کو ہے
خد و خالِ بتاں میں بھی خدا کے ساتھ بھی رہنا

لہو کا حال ہے جاوید ایسا جیسے نشّہ ہو
دھڑکنا دل میں بھی بادِ صبا کے ساتھ بھی رہنا

(جاوید احمد)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی(بھٹکلی)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/