' Th1rteen R3asons Why ' آپ میں سے شاید…

' Th1rteen R3asons Why '
آپ میں سے شاید کچھ لوگوں نے نیٹ فلیکس کی چار سیزنز پر مشتمل ٹی وی سیریل ' Th1rteen R3asons Why ' دیکھی ہو ۔ یہ اصل میں جے ایشر (Jay Asher ) کے اسی نام کے ناول جو 2007 ء میں شائع ہوا تھا ، سے ماخوذ ہے ؛ یہ ناول ' young adult ' فکشن کے زمرے میں آتا ہے اور جولائی 2011 ء میں یہ نیویارک ٹائمز کا بیسٹ سیلر تھا ۔ اسےدسمبر 2016 ء میں ' Penguin ' نے مجلد شکل میں بھی شائع کیا ۔ اس پر بنی سیریل کا پہلا سیزن ( 2017 ء ) تو ناول سے کچھ قریب ہے لیکن باقی تین سیزن جے ایشر کے کرداروں کو ہی برتتے ہوئے نیٹ فلیکس کی اپنی اختراع ہیں ۔ مجبوریاں ہوں گی کہ اُس نے پہلے سیزن میں اِس ناول کا مرکزی خیال تو اٹھایا لیکن ناول کو حقیقی معانوں میں نہ فلمایا ۔ سیریل کے پہلے سیزن کی ریلیز کے بعد یہ ناول امریکہ کی کچھ ریاستوں میں کچھ عرصہ کے لیے متنازع بھی رہا اور اسے ہائی سکولوں کی لائیبریریوں سے اٹھا لیا گیا تھا ۔
یہ ایک ' دہرے بیانیے ' کا ناول ہے ۔ اس تکنیک کو میں نے اردو میں استعمال ہوتے نہیں دیکھا اسی لیے جب میں نے اس ناول کو پڑھا تو مجھے احساس ہوا کہ اسے اردو میں ترجمہ ہونا چاہیے ۔ میں نے چنانچہ اسے اردو میں ڈھال دیا ہے ۔ اور یہ جلد ہی شائع ہو کر آپ کے ہاتھ میں ہو گا ۔
پہلے میرا خیال تھا کہ میں نیٹ فلیکس کے بنائے پہلے سیزن کے سکرپٹ کا بھی ترجمہ کروں اور اسے بھی شامل کتاب کروں ، جیسا کہ میں نے جرمن ناول " Der Vorleser " کے ساتھ کیا تھا کہ اس پر بنی فلم " The Reader" کا ترجمہ بھی کتاب میں شامل کیا تھا ۔ لیکن نیٹ فلیکس کے بنائے پہلے سیزن کے سکرپٹ کا ترجمہ میں نے اس لیے نہیں کیا کہ اس میں برتی گئی ' slang ' زبان اردو کے قاری کی طبیعت پر گراں گزرتی اور یہ کتاب سنسر کی نذر ہو جاتی ۔
ناول کی زبان میں البتہ ایسے ' slang ' موجود نہیں ہیں ۔ میں البتہ اپنی کتاب میں ناول کے اردو قالب کے ساتھ ناول اور نیٹ فلیکس کے بنائے پہلے سیزن کے سکرپٹ کا تقابل ضرور پیش کروں گا ۔
قیصر نذیر خاور
— with Qaisar Nazir Khawar.
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2872004506363397



