منتخب غزلیں

( غیـر مطبـوعـہ ) صبح نکھر جائے گی میری' بس…

( غیـر مطبـوعـہ )

صبح نکھر جائے گی میری' بس تیرے مُســکا دینے سے
دن بھی بہتر ہو جائے گا' دل میں ذرا سی جــا دینے سے

خاکـــــــستر میں باقی نہیں ہے ' امکان کسـی چنگاری کا
سوچ لو یارو !! کچھ نہ ملے گا یوں بےکار ہوا دینے سے

کلیـاں چَٹکیں، گلشـن مہـکا، اور چِــڑیوں نے شور مچــایا
پورا منظرکیسے خوش ہے' تیرےجھلک دکھلا دینے سے

عرش نشیں کب ہوجاتا ہے' اِن جھوٹے قصّوں سے کوئی
خاکــــــ نہیں ہوجـــاتا بندہ خاکـــــــ نشیـں کہـلا دینے سے

عِلم کی اِس میـــــراث کو جتنا بانٹ سکیں' اُتنا اچّھـــا ہے
پِیڑھی اک پروان چڑھے گی' حرف نیا سکھلا دینے سے

اک وہ ہیں ضبط ہے جن کو اپنےدل کی ساری گھاتوں پر
اک ہم ہیں کہ باز نہیـں آئے' دل کو زخــــم نیا دینے سے

حرف و سخن کی دوڑمیں جاناں! ٹوٹ نہ جائے دل کوئی
پورا کعـــبہ ڈھہہ جاتا ہے ' دل کی عمارت ڈھا دینے سے

آج بھی ہم نے سچ کو اختر ؔ! سچ نہ لِکھا تو کل یوں ہو گا
ایکـــــ نئی تاریخ بنے گی اکــــ سچ کو جھُـــٹلا دینے سے

( مجیـــــد اخــتر ؔ )

— with Majeed Akhtar.

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/