منتخب غزلیں

سید خاندان میں آنکھ کھولنے والے سیّد سبط علی صباء …

سید خاندان میں آنکھ کھولنے والے سیّد سبط علی صباء نے صرف چوالیس برس عمر پائی۔۔۔عمر کا زیادہ حصہ افواجِ پاکستان میں گزرا۔۔۔بعد میں واہ آرڈیننس فیکٹری میں فرائض سنبھالے ۔۔ آپ کا آبائی شہر سیالکوٹ تھا۔۔ان کی ایک غزَل ملاحظہ کیجئے
حق بات عدالت میں روا ہی نہیں ہوتی
ماں کے لیے بیٹوں کی گواہی نہیں ہوتی
اس شہر کے لوگوں سے اماں مانگ رہا ہوں
جس شہر میں قاتل کو سزا ہی نہیں ہوتی
یہ کہہ کے زمیں زادیاں گھر سے نکل آئیں
اشراف کے سر پر تو رِدا ہی نہیں ہوتی
مصلوب کوئی جھوٹ پہن کر نہیں ہوتا
سچائی کی مجروح انا ہی نہیں ہوتی
کس طرح کروں زحمتِ مہمان نوازی
بچّوں کے لئے گھر پہ غذا ہی نہیں ہوتی

حکیم خلیق الرحمان


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/