منتخب نظمیں

نعتِ رسولِ مقبولﷺ – فریدہ خانم دولتِ درد عطا کی ہ…

نعتِ رسولِ مقبولﷺ – فریدہ خانم

دولتِ درد عطا کی ہے نبیﷺ نے مجھ کو
کبھی دیکھا ہی نہیں ہے جو غمی نے مجھ کو

اُن ﷺ کے روضے پہ پہنچنے کی جو تیاری کی
ایسے موقعے پہ مبارک دی سبھی نے مجھ کو

غیر کے آگے کبھی جھک نہ سکی میری جبیں
اتنا خوددار بنایا ہے خودی نے مجھ کو

مجھ کو دیدار کی ملنی ہے سعادت اک دن
لے کے جائے گا مقدر ہی مدینے مجھ کو

ذکر اس کا ہو زباں پر میں جہاں بھی جاؤں
اس طرح آئیں گے جینے کے قرینے مجھ کو

نعت خانمؔ نے عقیدت سے لکھی ہے میری
یہ بشارت عطا کر دی ہے نبیﷺ نے مجھ کو


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/