منتخب نظمیں
نعت شریف – جاناں ملک تیری چوکھٹ پہ جب آنا ہوگا …

نعت شریف – جاناں ملک
تیری چوکھٹ پہ جب آنا ہوگا
کتنا خوش بخت وہ لمحہ ہوگا
میں درِپاک پہ رکھ دوں گی جبیں
اور محبت میں جو سجدہ ہوگا
اس کی آنکھوں کے ملائک شیدا
جس نے سرکار کو دیکھا ہو گا
میں کروں گی تیرے روضے کا طواف
سر پہ رحمت کا وہ سایا ہوگا
دل سنبھالے سے نہیں سنبھلے گا
سامنے گنبد ِخضرا ہوگا
چوم کر آپ کا نوری تلوہ
میری مرقد میں اجالا ہوگا
میری جنت ہے مدینہ جاناں
پھر نہیں لوٹ کی آنا ہوگا