میں جب بھی بات کرتا ہوں وہ مجھ کوٹوک دیتا ہے مرا ب…

مرا بیٹا ہی مجھ کومعتبر ہونے نہیں دیتا
….
درویش مزاج شاعر مولوی اسلم وڑائچ (سرگودھا) کا انتقال
انا للہ و انا الیہ راجعون
May 21, 2019
۔۔۔۔۔۔
یقیناً یہ رعایا بادشاہ کو قتل کردے گی ۔۔۔ !!
مسلسل جبر سے اسلم دلوں میں ڈر نہیں رہتے
۔۔۔۔۔۔۔۔ْ
اپاہج اور بھی کر دیں گی یہ بیساکھیاں تجھ کو
سہارے آدمی سے استقامت چھین لیتے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رہنے کے یہ جہان اب قابل نہیں رہا
تعمیر اس کی بارِ دگر ہونی چاہیے ۔۔ !!
۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی کے ہاتھ میں کاسہ کسی کے ہاتھ میں جھاڑو
کھلونے ہاتھ میں لے کر کوئی بچہ نہیں نکلا
خدائی بانٹ دی تو نے ہے جن آدم کے بیٹوں میں
خدایا ان میں تیرا ایک بھی بندہ نہیں نکلا ۔۔۔۔ !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بانجھ رہتی سدا زمیں ہے وہ
جس کی مٹی میں نم نہیں ہوتا
ایسے لوگوں سے ہم نہیں ملتے
جن کی گردن میں خم نہیں ہوتا
۔۔۔۔۔
جن پرندوں کے پر نہیں ہوتے
ان کے پیڑوں پہ گھر نہیں ہوتے
لوگ ان کو پہاڑ کہتے ہیں۔۔!!
جو ادھر سے ادھر نہیں ہوتے
۔۔۔۔۔۔۔
ہم ستارے تھے جل نہیں پائے
ظلمتوں سے نکل نہیں پائے
لڑکھڑائے تھے ایک بار قدم
عمر بھر پھر سنبھل نہیں پائے
۔۔۔۔۔۔۔
ہم تو مظلوم کے ساتھی ہیں دل وجان کے ساتھ
بن نہ آئے گی ہماری کسی سلطان کے ساتھ
ہم نہیں ان میں اندھیرے میں کرے وار کوئی
جنگ ہم تجھ سے لڑیں گے مگر اعلان کے ساتھ
کس کے حق میں کوئی بخشش کی دعا مانگیں ہم
کوئی مرتا ہی نہیں شہر میں ایمان کے ساتھ
۔۔۔۔۔۔۔۔
تجھے اب کس لیے شکوہ ہے بچے گھر نہیں رہتے
جو پتے زرد ہوجائیں وہ پیڑوں پر نہیں رہتے۔!!
۔
توکیوں بے دخل کرتا ہے مکانوں سے مکینوں کو۔۔!!
وہ دہشت گرد بن جاتے ہیں جن کے گھر نہیں رہتے
۔
اسے جس دھوپ میں جبری مشقت کھینچ لائی ہے۔۔!!
گھروں سے سائے بھی اس دھوپ میں باہر نہیں رہتے
۔
جھکا دے گا تری گردن کو یہ خیرات کا پتھر ۔ !!
جہاں میں مانگنے والوں کے سر اونچے نہیں رہتے
۔
وہ میرا ہمسفر ہوتا تو اس کو بھی خبر ہوتی۔۔۔۔۔!!
جو گزرے آگ کی بستی سے ان کے پر نہیں رہتے
۔
یقیناً یہ رعایا بادشاہ کو قتل کردے گی ۔۔۔ !!
مسلسل جبر سے اسلم دلوں میں ڈر نہیں رہتے
۔۔۔۔۔۔۔۔
مجھے اندر کا وحشی معتبر ہونے نہیں دیتا ۔!!
جدھر انسانیت ہے یہ ادھر ہونے نہیں دیتا
نموکی ساری خاصیت پنہاں ہے میرے سینے میں
زمیں کا شور ہی مجھ کو شجر ہونے نہیں دیتا ۔۔!!
اچانک ٹوٹ پڑتیں بجلیاں ہیں میرے خرمن پر
برا دن اپنے آنے کی خبر ہونے نہیں دیتا ۔۔۔!!
میں جب بھی بات کرتا ہوں وہ مجھ کو ٹوک دیتا ہے
مرا بیٹا ہی مجھ کومعتبر ہونے نہیں دیتا ۔۔۔۔۔۔۔ !!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاد آئے گا بہت دھوپ میں سایا ان کا
اپنے آنگن میں ہی یہ بوڑھا شجر رہنے دو
.
غیر کے ہاتھوں میں کیوں دیتے ہو اپنی پگڑی
بات گھر کی ہے تو پھر بات کو گھر رہنے دو
.
آنے جانے سے ہی قائم ہیں جہاں کے رشتے
آنا جانا ہے تو دیوار میں در رہنے دو ….. !!
.
کون مانے گا زمانے میں معزز مجھ کو
فیصلہ میرا ہی تم جان پدر رہنے دو
.
ہم فقیروں کو ضرورت ہی نہیں ہے اسکی
دنیا والوں کے لئے دنیا کا زر رہنے دو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جو آگ کو گلزار کرے کوئی نہیں ھے
حق بات سر دار کرے کوئی نہیں ھے
۔
منسوب تو سورج سے کئی نام یہاں ہیں
جو تیرگی کو تار کرے کوئی نہیں ھے
۔
آباد جہاں صورت انساں ہیں درندے
ان محلوں کو مسمار کرے کوئی نہیں ھے
۔
سب گنگ زبانیں ہیں یہاں شاہ کے آگے
جو رائے کا اظہار کرے کوئی نہیں ھے
۔
قاتل کو ہی شاباش دیئےجاتےہیں سب لوگ
جو اسکو نگوں سار کرے کوئی نہیں ھے
۔
سب نیند کی گولی ہی کهلاتے ہیں مسیحا
جو نیند سے بیدار کرے کوئی نہیں ھے
۔
مجرم تو مرے دیس کا ہر شخص ہے اسلم
جو جرم کا اقرار کرے کوئی نہیں ھے
۔۔۔۔۔۔
بشکریہ نعیم رضوان


May his soul rest in peace
Rest his soul in eternal peace
Excellent no doubt
Wah wah bohht khoob great
Wahhhh kia ashaar hain subhanallah!
انا للہ و انا الیہ راجعون
محروم تصویر کش شاعر تھے اللہ مغفرت نصیب کریں
اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین.
مجرم تو میرے دیس کا ہر شخص ہے اسلم
جو جرم کا اقرار کرے کوئی نہیں ہے. واہ
ALLAH PAK MAGFIRAT KRE JANNAT ME AALLAA MUQAM ATA KRE AAMEEN SUME AAMEEN
اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے آمین.
مجرم تو میرے دیس کا ہر شخص ہے اسلم
جو جرم کا اقرار کرے کوئی نہیں ہے. واہ
اِنالِلہ واِنااِلیہِ رَاجِعون
اللہ تعالٰی مغفرت فرمائے آمین
Wahhhhh Wahhhh Wahhhhh
Bahot khoob ???? , Kia kehne.
Allahkareem , Maghfarat farmaye ,
Allahpak morhoom K darjat buland farmaye , ???? Aameen Ya Rab-ul-aalameen .
May he be blessed with Jannah
بوھت معیا ر ی اور ایک بڑ ے شا عر
اللّه جوار رحمٹ میں جگہ عطا فر ما ے
Allah pak dadu g ko Janat ma jagha day or……Ameen ????????????????????????
Bohat aala aur inqlaabi kalaam
Excellent
بہت عمدہ شاعری کی ہے واہ واہ
Khuda dada g jannat me afzal mokaam ata farame ameen
اللہ تعالٰی مغفرت فرمائے آمین
اللہ غریق رحمت کرے آمین
میں سرگودہا سے ہوں. مولوی صاحب اعلیٰ مزاج کے بڑے شاعر تھے. ان کو کئ بار ہم نے مشاعروں میں سنا. سرگودہا کا فخر. اللہ ان کے درجات بلند فرمائیں
جھکا دے گا تری گردن کو یہ خیرات کا پتھر
جہاں میں مانگنے والوں کے اونچے سر نہیں رہتے۔
یہ شعر تقریباً اس طرح ٹھیک ہوگا
انا للہ و انا الیہ راجعون
Allah magfirat frmaye, aisa qyon ha k qadr k lye qabr me jana zrori ha hmari society me!!!
اللّٰہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین