منتخب غزلیں
۳ مارچ____جدید اُردُو غزل کے شاعِر جناب فراقؔ گورک…
۳ مارچ____جدید اُردُو غزل کے شاعِر جناب فراقؔ گورکھپوری کے یومِ وفات پر
تُم بڑھاؤ نہ مجھ سے پیار بہت
یاد آؤ گے بار بار بہت
لے اُڑی وحشتِ حیات مجھے
کہ زمانے نے گیر و دار بہت
تیری برقِ نظر سے کیا نسبت
ہم نے دیکھے ہیں بے قرار بہت
ہم بھی آخر کو صبر کر بیٹھے
کر چکے تیرا انتطار بہت
درد ، غم ، رنج، اُمید، نومیدی
عشق میں بھی ہیں کاروبار بہت
آ گیا صبر بس اب اے غمِ عشق
تیر ہے بادہ بہار بہت
آہ جب عِشق بدگماں کو فراقؔ
تھے فریبِ نگاہِ یار بہت
فراقؔ گورکھپوری
از:-کُلّیاتِ فراقؔ گورکھپوری ص ۲۸
انتخاب
سفیدپوش

