منتخب غزلیں

سالگرہ مبارک افتخار حیدر کی پیدائش March 03, 1975 …

سالگرہ مبارک
افتخار حیدر کی پیدائش
March 03, 1975

دیکھی نہیں سقراط نے دانائی ہماری
ورنہ اسے واجب تھی پذیرائی ہماری

وحشت لیے پھرتی ہے ہمیں قریہ بہ قریہ
سنبھلے سے سنبھلتی نہیں تنہائی ہماری

ٹھوکر پہ رکھا ہم نے کچھ اس طور زمانہ
شاہوں کو کھٹکنے لگی دارائی ہماری

اس واسطے دنیا میں چلے آئے تھے ہم لوگ
دکھ درد سے ہونا تھی شناسائی ہماری

اک یار نے سمجھا ہے اگر سمجھا ہے ہم کو
دنیا کو تو پھر بھی نہ سمجھ آئی ہماری

اک شعر ہی لکھّا تھا کہ سب اہلِ سخن کو
چبھنے ہی لگی قافیہ پیمائی ہماری

قرطاس پہ کچھ سادہ سے الفاظ لکھے تھے
الفاظ میں تصویر نظر آئی ہماری
…….


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/