منتخب غزلیں
ایوب رومانی کا یومِ وفات آج 15 جولائی کو مشہور ش…

ایوب رومانی کا یومِ وفات
آج 15 جولائی کو مشہور شاعر” ایوب رومانی” کا یومِ وفات ہے انکی اس مشہور غزل کو گلوکار شوکت علی نے گایا تھا”
جب بہار آئی تو صحرا کی طرف چل نکلا
صحنِ گل چھوڑ گیا، دل میرا پاگل نکلا
جب اسے ڈھونڈنے نکلے تو نشاں تک نہ ملا
دل میں موجود رہا، آنکھوں سے اوجھل نکلا
اک ملاقات تھی جو دل کو سدا یاد رہی
ہم جسے عمر سمجھتے تھے، وہ اک پل نکلا
وہ جو افسانۂ غم سن کے ہنسا کرتے تھے
اتنا روئے ہیں کہ سب آنکھ کا کاجل نکلا
ہم سکون ڈھونڈنے نکلے تو پریشان رہے
شہر تو شہر ہے، جنگل بھی نہ جنگل نکلا
کون ایوب پریشان ہے تاریکی میں
چاند افلاک پہ، دل سینے میں بے کل نکلا



بہت خوب