مختصر کہانیاں

#hamidnaved عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے …

#hamidnaved

عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے پاس کم از کم 120 دن کا پانی زخیرہ کرنے کی صلاحیت ہونی چاہئے جبکہ ترقی یافتہ ممالک دو سال کیلئے پانی زخیرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اور آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پاکستان کے ڈیموں میں صرف 35 دن پانی زخیرہ کرنے کا صلاحیت رہ گئی ہے،

پاکستان میں دریاؤں کا صرف 10 فیصد پانی ہی زخیرہ ہو پاتا ہے۔ ہمارے دریاؤں میں 140 ملین ہیکٹر فٹ پانی آتا ہےجس میں سے صرف 14 ملین ہیکٹر فٹ پانی ذخیرہ ہوتا ہے اور باقی تقریبا %90، پانی ضائع ہو کر سمندر میں چلا جاتا ہے۔

پاکستان کی کئی شہروں میں زیر زمین پانی کی سطع 1000 فٹ سے بھی نیچے جلی گئی ہے. جس کی بنیادی وجہ ان علاقعوں میں پانی کو زخیرہ نہ کرنا اور بارشوں کا معمول سے کم ہونا ہے. اس کے علاوہ ہماری ایک چوتھائی آبادی ناقابل استعمال آلودہ پانی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ زیر زمین پانی میں آرسینک نامی زہر شامل ہو رہا ہے جو کہ کئی خطرناک بیماریوں کا سبب بن رہا ہے. ان تمام مسائل کو دیکھتے ہوئے چاہیے تو یہ تھا کہ پورے ملک میں چھوٹے بڑے ڈیموں کا جال بچھایا جائے، اس سے کئی فائدے ہوتے ایک تو پانی زخیرہ ہوتا دوسرا زیر زمین پانی کی سطع بلند ہوتی، اسکے علاوہ مون سون میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی بچ سکتے. مگر ہماری حکومتوں کی ترجیعات کا سب کو پتا ہے.

ماہرین کے بقول اگلی عالمی جنگ پانی کے اوپر ہوگی، بھارت نے پاکستان کا پانی روکنے کے لیے لاتعداد ڈیم بنا لیے ہیں، مگر ہماری سوئی کالا باغ ڈیم سے آگے نہیں بڑھ پائی. کچھ سال پہلے دیامیر بھاشا ڈیم کا نام سامنے آیا مگر اس اہم منصوبے پر جس رفتار سے کام ہوا وہ حیران کن ہے. اس ڈیم کی لاگت اور لاہور سے سکھر موٹروے کی لاگت ایک برابر ہے مگر موٹروے تو دو سال میں بن جاتی ہے مگر اس ڈیم میں 4 سالوں تک کام ہی نہیں شروع ہوسکا تھا.

مجھے حیرانگی ہوتی ہے کہ انسانی زندگی کا دارومدار پانی پر ہے، اور عوام تک صاف پانی فراہم کرنا حکومت کا بنیادی فرض ہے مگر ہماری حکومتیں اس کو چھوڑ کر میٹرو اور موٹروے کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، ہمارے حکمران تو فرانس سے درآمد شدہ پانی پی کر موٹروے کے بارے میں ہی سوچ سکتے ہیں تاکہ ان پر ان کی بڑی بڑی گاڑریاں بآسانی دوڑ سکیں…..

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/