منتخب غزلیں
یہ جو قول و قرار ہے ، کیا ہے شک ہے یا اعتبار ہے، ک…


یہ جو قول و قرار ہے ، کیا ہے
شک ہے یا اعتبار ہے، کیا ہے؟
یہ جو اٹھتا ہے دل میں رہ رہ کر
ابر ہے یا غبار ہے، کیا ہے؟
زیرِ لب اک جھلک تبسم کی
برق ہے یا شرار ہے، کیا ہے؟
کوئی دل کا مقام سمجھاؤ
گھر ہے یا رہ گزار ہے، کیا ہے؟
نہ کھُلا یہ کہ سامنا تیرا
دید ہے، انتظار ہے، کیا ہے؟
جس کو کہتے ہیں ہم بہارِ چمن
برگ ہے، گل ہے، خار ہے، کیا ہے
مجھ کو سب اختیار ہے لیکن
یہ جو سب اختیار ہے، کیا ہے؟
آدمی اس دیارِ ہستی میں
اک غریب الدیار ہے، کیا ہے
کاش سمجھیں اسے اگرچہ فراقؔ
یہی اک بادہ خوار ہے، کیا ہے
کلام: رگھوپتی سہائے فراقؔ گھورکھپوری
گلوکار: ونود سہگل
موسیقی: جگجیت سنگھ
Provided to YouTube by saregama Yeh Jo Qaul O Qaraar Hai · Vinod Sehgal Kahkashan TV Serial ℗ Saregama India Limited Released on: 1990-12-31 Auto-generated b…



