منتخب غزلیں

شفیق خلشؔ دِل میں میرے نہ جھانکتی تھی کوئی تھا س…

شفیق خلشؔ

دِل میں میرے نہ جھانکتی تھی کوئی
تھا سبب کچھ، کہ جھانپتی تھی کوئی

خواہشِ دِل جو بھانپتی تھی کوئی
ڈر سے لغزِش کے کانپتی تھی کوئی

دِل کی ہر بات پر مجھے اکثر
تیز لہجے میں ڈانٹتی تھی کوئی

لمبی چُٹیا کا شوق تھا اِتنا
بال ہر روز ناپتی تھی کوئی

یاد اُن آنکھوں سے میکشی بھی رہی
جن کو ہاتھوں سے ڈھانپتی تھی کوئی

سوچتا ہُوں اب اُن دَرِیچوں کا
جِن سے ہر روز جھانکتی تھی کوئی

حُسن، جن سے کہ بارہا لگ کے
ہم سے لوگوں میں بانٹتی تھی کوئی

بچپنا خُوب تھا خلشؔ ! کہ میان
فاصلے یُوں نہ ناپتی تھی کوئی

دِل بھی معصُوم تھا خلشؔ کتنا
جب سراپا نہ ڈھانپتی تھی کوئی

شفیق خلشؔ


Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/