منتخب غزلیں

مجھے اُداس کر گئے ہو ، خوش رہو میرے مزاج پر گئے ہ…

مجھے اُداس کر گئے ہو ، خوش رہو
میرے مزاج پر گئے ہو ، خوش رہو

میرے لیے نہ رک سکے تو کیا ہوا
جہاں کہیں ٹھہر گئے ہو ،خوش رہو

خوشی ہوئی پے آج تم کو دیکھ کر
بہت نکھر سنور گئے ہو ، خوش رہو

اُداس ہو کسی کی بے وفائی پر
وفا کہیں تو کر گئے ہو ، خوش رہو

گلی میں اور لوگ بھی تھے آشنا
ہمیں سلام کر گئے ہو ، خوش رہو

تمہیں تو میری دوستی پہ ناز تھا
اُسی سے اب مُکر گئے ہو، خوش رہو

کسی کی زندگی بنو ، کہ بندگی
میرے لیے تو مر گئے ہو ، خوش رہو

(فاضل جمیلی)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی(بھٹکلی)

Related Articles

جواب دیں

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/