میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم پھر مجھے نرگسی …

پھر مجھے نرگسی آنکھوں کا سہارا دیدے
میرا کھویا ہوا ، رنگین نظارہ دیدے
میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم
بھول سکتی نہیں آنکھیں ، وہ سہانا منظر
جب تیرا حسن میرے عشق سے ٹکرایا تھا
اور پھر راہ میں ، بکھرے تھے ہزاروں نغمے
میں وہ نغمے ، تیری آواز کو دے آیا تھا
سازِ دل کو، انہی گیتوں کا سہارا دیدے
میرا کھویا ہوا ، رنگین نظارہ دیدے
میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم ۔۔۔
یاد ہے مجھ کو میری ، عمر کی پہلی وہ گھڑی
تیری آنکھوں سے کوئی ، جام پیا تھا میں نے
میری رگ رگ میں کوئی ، برق سی لہرائی تھی
جب تیرے مرمریں ، ہاتھوںکو چھوا تھا میں نے
آ مجھے پھر ، انہی ہاتھوںکا سہارا دیدے
میرا کھویا ہوا ، رنگیں نظارہ دیدے
میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم ۔۔۔
میں نے ایک بار تیری ، ایک جھلک دیکھی ہے
میری حسرت ہے کہ میں ، پھر تیرا دیدار کروں
تیرے سائے کو ، سمجھ کر میں حسیں تاج محل
چاندنی رات میں ، نظروں سے تجھے پیار کروں
اپنی مہکی ہوئی زلفوں کا ، سہارا دیدے
میرا کھویا ہوا ، رنگین نظارہ دیدے
میرے محبوب تجھے ، میری محبت کی قسم
شکیل بدایونی


اللہ
Wahh
واااااااااہ
Bohat khoob
Buhat khoob
سدا بہار
Boht khob
Umda… Intehai umda
بہت خوب
Wah wah bohht khoob great shakil