منتخب غزلیں
محمد قلی قطب شاہ کی وفات January 21, 1611 اردو کے …

محمد قلی قطب شاہ کی وفات
January 21, 1611
اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر محمد قلی قطب شاہ کا انتقال 21 جنوری 1611ء کو ہوا تھا۔ محمد قلی قطب شاہ جنوبی ہند کے گولکنڈہ کے قطب شاہی خاندان کے سب سے ممتاز بادشاہ تھے۔ وہ 15 اپریل 1565ء میں پیدا ہوئے تھے
وہ فارسی ، دکنی ، تلنگی اور اردو زبان میں شاعری کرتے تھے۔ انہیں اردو کا پہلا صاحب دیوان شاعر تسلیم کیا جاتا ہے
…..
سلطان محمد قلی قطبؔ شاہ کی غزل(دکنی اردو میں)
سب اختیار میرا تج ہات ہے پیارا
جس حال سوں رکھے گا ہے او خوشی ہمارا
نیناں انجھوں سوں دھوئوں پگ اپ پلک سوں جھاڑوں
جے کوئی خبر سولیاوے مکھ پھولوں کا تمہارا
بتخانہ نین تیرے ہو ربت نین کیا پتلیاں
مجھ نین ہیں پوجاری پوجا ادھان ہمارا
اس پتلیاں کی صورت کئی خواب میں جو دیکھے
رشک آئے مجھ، کرے مت کوئی سجدہ اس دوارا
تُج عاشقاں میں ہوتا جنگ و جدل سو سب دن
ہے شرعِ احمدی تُج انصاف کر خدارا
تُج خیال کی ہوس تھے ہے جیو ہمن سو زندہ
او خیال کد نجاوے ہم سرتھے ٹک بہارا
جب توں لکھیا قطبؔ شہ مہر محمدؐ اپ دل
ہے شش جہت میں تجھ کو حیدر کہ توا دہارا
…………….