افسانے

درجہ حرارت اب پنتالیس 45 ڈگری کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے اگلے بیس 20 دن تک یہ گرمی بر…

درجہ حرارت اب پنتالیس 45 ڈگری کے لگ بھگ پہنچ چکا ہے اگلے بیس 20 دن تک یہ گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔
ایسے میں کچھ ضروری گذارشات ہیں،

دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں،
مطلب پھرونتو نہ بنو سکون نال بہہ جاو۔

باہر جانا ہو تو اپنے منہ اور ہاتھوں پر دستیاب کریم ترجیحی طور پر سن اسکرین لگا کر جائیں مرد حضرات خود اگر لاپرواہی کر بھی لیں تو خواتین کو سختی سے اس کا پابند بنوائیں،
نئیں تے بعد وچ اسکن ٹریٹمنٹ دا خرچہ وی تواہنوں ای پیناں اے ۔

باہر جانا ہو تو پانی پی کر نکلیں ، پانی کی بوتل ساتھ لے کرجائیں، تاکہ اس سین سے بچ جائیں جس میں لوگ ارد گرد اکٹھے ہو جاتے ہیں اور ایک دوسرے سے کہتے ہیں
پاء اینہوں گرمی لڑ گئی اے پانی پیاو اینہوں۔

سر اور گردن کو ڈھانپ لیں، دھوپ سے بچ کر سایہ میں چلیں،
کیونکہ وہ سردیوں والی دھوپ وٹامن ڈی کیلئے سیکنا ہوتی ہے، اج کل والی روسٹ کر دے گی، ہیں جی۔

ان دنوں میں گھر پر سب سے گرم جگہ باروچی خانہ کچن ہوتی ہے، وہاں کام کرنے والی خواتین کی ہمت و حوصلہ برقرار رکھنے کیلئے ان کا شکریہ ادا کریں اور لآن کے نئے پرنٹ میں سوٹ گفٹ کریں،
نئیں تے گھر وچ درجہ حرارت باہر نالوں ودھ جانا جے۔

اتنی سخت گرمی میں کہیں مہمان جانے سے گریز کریں، جائیں تو ٹھنڈا پیئں،
چاہ دی فرمائش پا کے سیاپہ نہ پاو۔

عید سے پہلے اسکول کالج کی چھٹیاں ہو رہی ہیں جبکہ پندرہ جون کے بعد بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے،
بارشیں شروع ہونے تک اپنےان نونہالوں کو گھر میں سختی سے قید رکھیں ان کو گرمی سے بچانے کے لئے چھٹیاں دی گئی ہیں،
بارشوں سے پہلے ان کو لے کر کہیں بطور مہمان نہ جائیں وہاں بھی گرمی ہے آپکو اپنا کھانا بنانا مشکل ہے تو یاد رکھیں مہمان تکلیف دہ بوجھ بن جاتے ہیں،
آء سچی گل جے پتہ تہانوں وی اے۔

فالسہ کا شربت بنا کر پیئں یہ اس موسم کے مطابق نعمت ہے۔
تربوز (دھوانا) روز کھائیں
ایہہ گرمی دا توڑ جے، اینہوں کوئی ٹیکے نئیں لکدے ۔

گرمی بھی اللہ کی نعمت ہے اسی کے سبب گندم پکتی ہے، چاول اگتے ہیں، فالسہ تربوز خربوزہ اور پھلوں کا بادشاہ حضرت “ آم “ شریف دامت برکاتہم عالیہ تشریف لاتے ہیں،
ہائے ہائے گرمی نہ کرو تے رب دا شکر کرو
جیوندے وسدے رہوو

منتخب


Source

Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/