ہونِہار بِروا کے چِکنے چِکنے پات
اِس کَہاوَت کا مُعاملہ بُہُت ہی سادہ اَور دہقانی پَسِ مَنظَر کا حامِل ہَے ۔ بات محض اِتنی سی ہَے کہ بِروا ایک پَودے کا نام ہَے ۔ اَور پَتے کی بات یہ ہَے کہ بِروا کا جو پَودا پَھل پُھول نا لائے ، اُس کا عِلم اِبتَداء ہی میں ہوجاتا ہَے ، کہ اُس کے پَتّے بے رَنگ ، پھیکے اَور بیمار سے ہوتے ہَیں ۔ جَبکہ بار آوَر پَودا اَپنے بَچپَن ہی میں معلُوم ہوجاتا ہَے کہ اُس کے پَتّے بُہُت مُلائم اَور چِکنے ہوتے ہَیں ۔ دی گَئی تصاویر میں پہلی تین صِحَت مَند پَودوں کی ہَیں ، جَبکہ باقی دو بے ثَمَر پَودوں کی ہَیں ۔
اَب جو بَچّہ کَل کَلاں ناموَر ہونے کا رَہا ہو ، اُس کی اُٹھان سے ہی ، چال چَلَن ، آداب ، عادات سے ہی اَندازہ ہو جاتا ہَے ۔
مَضامینِ مَولوی تَمیزُالّدین شِبلی
شاھِد پارَس




بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2123370817893440

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔