چودھری وجیہ الدین شہپر رسول کا یومِ پیدائش 17 Octo…


چودھری وجیہ الدین شہپر رسول کا یومِ پیدائش
17 October 1956

پروفیسر وجیہ الدین( شہپر رسول)17اکتوبر 1956کو اترپردیش کے ضلع امروہہ ‘ قصبہ بچھرایوں میں پیدا ہوئے۔ اعلی تعلیم علی گڑپ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی او رپی ایچ ڈی کی ڈگری جامعہ ملیہ اسلامیہ سے حاصل کی ۔پروفیسر شہپر رسول کی شناخت ماہر تعلیم‘ شاعر اور نقاد کی حیثیت سے ہے۔ وہ اس وقت جامعہ ملیہ اسلامیہ میں صدر شعبہ اُردو کے طور پر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں
….
مجھے بھی لمحۂ ہجرت نے کر دیا تقسیم
نگاہ گھر کی طرف ہے قدم سفر کی طرف
…..
میں نے بھی دیکھنے کی حد کر دی
وہ بھی تصویر سے نکل آیا
….
دوسروں کے زخم بن کر اوڑھنا آساں نہیں
سب قبائیں ہیچ ہیں میری ردا کے سامنے
….
ریختہ کا اک نیا مجذوب ہے شہپرؔ رسول
شہرت اس کے نام پر اک ننگ ہے بہتان ہے
..
بد دعا اس نے مجھے دی تھی دعا دی میں نے
اس نے دیوار اٹھائی تھی گرا دی میں نے

خانۂ خواب سے نکلا تھا مگر وحشت میں
پھر سے زنجیرِ درِ خواب ہلا دی میں نے

شہر سے میرے تعلق کا سبب پوچھا گیا
سادگی میں تری تصویر بنا دی میں نے

چاندنی آئے اسے نور میں نہلا ڈالے
پھر دریچے میں کوئی یاد سجا دی میں نے

اس نے سیلاب کی تصویر بنا بھیجی تھی
اسی کاغذ سے مگر ناؤ بنا دی میں نے
…………………………..