عمر 26 سال لڑکی طالبہ کچھ دنوں سے اسے بھوک کی کمی متلی الٹی اور نچلے پیٹ میں درد کی شکایت تھی جس کی وجہ سے وہ اسپتال آئی تھی اس کے ماہواری کے ایام بھی بے قاعدہ تھے ڈاکٹر نے اسے Whole Abdomen USG یعنی پورے پیٹ کا الٹراساؤنڈ کروانے کا مشورہ دیا مگر الٹی متلی گھبراہٹ کی وجہ سے میرے پاس آئی تھی کہیں معدے کا مسلہ تو نہیں مگر میں علامات دیکھ کر سمجھ گئی کہ لڑکی پریگننٹ ہے اور اسے میں نے الٹرا ساؤنڈ کا مشورہ دیا
جیسے ہی پروب ہاتھ میں لے کر گائنی ڈاکٹر نت نچلے پیٹ کی اسکیننگ شروع کی پاس میں بھی بیٹھی تھی تو میری نظر وہیں رک گئی
پورے نچلے پیٹ میں جیسے خون کا سیلاب تھا مجھے شک ہوا میں نے اس سے پوچھا
کیا آپ نے حمل کا ٹیسٹ کروایا ہے
فوراً جواب ملا
میم میں غیر شادی شدہ ہوں
میں نے مزید کچھ نہیں کہا بس گائنی ڈاکٹر کو اسکین جاری رکھنے کو کہا خون کے اس بڑے collection کا راستہ دیکھتے ہوئے معلوم ہوا کہ خون نچلے پیٹ سے اوپر اٹھ کر پورے اوپری پیٹ تک پہنچ چکا تھا
دائیں جانب ovary کے قریب fallopian tube میں ectopic pregnancy کی علامات نظر آئیں
پیٹ میں خون کے اس سیلاب کو دیکھ کر صورتِ حال واضح ہوگئی کہ وہ tube پھٹ چکی ہے
یعنی رحم کے باہر دائیں جانب کی fallopian tube میں موجود حمل پھٹ چکا تھا اور پیٹ کے اندر بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا
میں نے جلدی سے گائنی ڈاکٹر کو اسکین مکمل کرنے کو کہا اور اس لڑکی سے کہا بیٹا
آپ غیر شادی شدہ ہیں یہ آپ کا ذاتی معاملہ ہے لیکن میرے سامنے اپنی کوئی medical history نہ چھپائیں آپ کی حالت اس وقت انتہائی تشویشناک ہے فوراً β-hCG ٹیسٹ کروائیں اور رپورٹ مجھے دکھائیں
تقریباً ایک گھنٹے بعد وہ واپس آئی
اس کے ہاتھ میں β-hCG کی positive رپورٹ تھی
میں نے اسے بہت سکون سے سمجھایا
آپ حاملہ ہیں لیکن حمل رحم کے اندر نہیں ہے حمل رحم کے باہر fallopian tube میں تھا وہ tube پھٹ چکی ہے اور آپ کے پیٹ کے اندر بہت زیادہ خون بہہ رہا ہے یہ ایک acute emergency case ہے آپ کو ابھی اسی وقت USG اور β-hCG کی رپورٹس لے کر ایمرجنسی میں جانا ہوگا آپ کی سرجری ہو گی فورا
لیکن وہ نہیں گئی
وہ میرے کمرے میں ہی بیٹھی رہی
اس دوران میں نے مزید دو مریضوں کو دیکھا جبکہ وہ خاموش اور گم صم بیٹھی رہی رو رہی تھی مجھے بہت اس پر ترس آیا پھر اس نے بہت آہستہ سے بتایا کہ اس کا اپنے ایک کزن کے ساتھ تعلق تھا اس کے خاندان کو اس بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا مگر میرا کزن مکر گیا مجھے اکیلا چھوڑ گیا پھر اس نے پوچھا
کیا اس کا کسی طرح آپریشن کے بغیر دوا کے ذریعے علاج نہیں ہوسکتا میں کسی بھی صورت میں اپنے خاندان کو نہیں بتا سکتی
میں نے اس کی طرف دیکھا سچ میں وہ لڑکی رو رہی تھی اور بہت معصوم سی تھی پھر اس سے میں نے کہا بیٹا
کچھ مخصوص ectopic pregnancies میں دوا کے ذریعے علاج ممکن ہوتا ہے لیکن آپ کے معاملے میں tube کے پھٹنے اور اندرونی طور پر کافی خون بہنے کے شواہد موجود ہیں یہ وہ صورتِ حال نہیں ہے جس میں بیٹھ کر کسی دوسرے آپشن کے بارے میں سوچنے کا وقت ہو آپ کی زندگی اس وقت خطرے میں ہے اگر آپ مزید دیر تک اسی طرح بیٹھی رہیں تو پیٹ کے اندر خون بہنا بڑھتا جائے گا اور آپ shock میں چلی جائیں گی
میں نے اسے مزید کہا
اس وقت سماجی یا خاندانی خوف میں سے کوئی بھی چیز آپ کی زندگی سے زیادہ اہم نہیں ہے کم از کم کسی ایسے شخص کو ضرور بتائیں جو اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوسکے
اس کے باوجود وہ نہیں گئی
خاموش بیٹھی رہی
میں نے مزید چند مریضوں کو دیکھا
کچھ دیر بعد اس نے پھر روتے ہوئے کہا
میم کیا رپورٹ کو تھوڑا تبدیل کیا جاسکتا ہے
میں نے حیرت سے پوچھا
کس طرح کی تبدیلی
اس نے بہت دھیمی آواز میں کہا کیا آپ رپورٹ سے حمل والی بات نکال کر رپورٹ دے سکتی ہیں
اس لمحے واقعی مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ میں اسے کیا کہوں
آخر میں صرف اتنا کہا
اگر آپ زندہ رہنا چاہتی ہیں تو براہِ کرم ابھی فوراً گائنی ایمرجنسی میں چلی جائیں کیونکہ اس مشکل میں صرف آپ اکیلی نہیں ہیں میں بھی آپ کے ساتھ ہوں اگر میں رپورٹ سے ruptured ectopic pregnancy کی بات نکال بھی دوں تو شاید آپ کو کچھ دیر کے لیے معاملہ آسان محسوس ہو لیکن اس سے آپ کی جان نہیں بچے گی بعد میں اگر آپ کے ساتھ کوئی حادثہ پیش آیا تو سب سے پہلے میری رپورٹ کا تجزیہ ہوگا اور مجھ پر یہ الزام آئے گا کہ میں نے غلط رپورٹ کیوں دی
اس کے باوجود لڑکی نہیں گئی وہ کمرے میں بیٹھی رہی آنسوں بہاتی رہی
پھر میں نے اس سے کہا
دیکھو بیٹا جو کچھ آپ نے کیا ہے وہ بہت بڑا گناہ ہے اب اگر اس کی وجہ سے آپ کی موت ہوگئی تو آپ کو اللہ سے معافی مانگنے کا موقع بھی نہیں ملے گا اس لیے یہاں بیٹھنے کے بجائے براہِ کرم فوراً ایمرجنسی میں چلی جائیں اس کے بعد وہ بہت آہستہ آہستہ میرے کمرے سے باہر نکل گئی
وہ لڑکی بیک وقت دو انتہائی خوفناک بحرانوں میں پھنسی ہوئی تھی ایک جسمانی اور دوسرا سماجی
ایک طرف خوف تھا کہ اگر خاندان کو معلوم ہوگیا تو کیا ہوگا
دوسری طرف معاشرتی بدنامی کا خوف
اس کے علاوہ اپنے فیصلے کے انجام کا بھی خوف تھا
اور عین اسی وقت اس کے جسم کے اندر جان لیوا اندرونی خون بہہ رہا تھا کتنی خوفناک بے بسی تھی افف خدا
اس دن اس لڑکی کو دیکھ کر مجھے محسوس ہوا کہ ایک گناہ ایک غلط اور ناجائز عمل کس طرح انسان کی زندگی کو ایک گہری تاریک کھائی اور طوفانی سمندر کے درمیان لا کھڑا کرسکتا ہے کیا ہم اپنے نوجوان بچوں اور بچیوں کی اچھی تربیت کر سکتے ہیں کیا انکو خوف خدا دلا سکتے ہیں کیا وہ چھپ کر گناہ کر نے سے باز آ سکتے ہیں کیا ہم معاشرے میں شادیوں کو جلدی کرنے کا رواج ڈال سکتے ہیں کیا شادی کو آسان بنانے پر توجہ دی جا سکتی ہے حکومت کیا کر رہی ہے
بہت سے سوالات میرے دماغ میں بیک وقت دستک دے رہے تھے مجھ سے رہا نہیں گیا اس لڑکی کے آنسوں دیکھ کے اور میں خاموشی سے گائنی آپریشن تھیٹر میں چلی گئی جہاں اس لڑکی کا آپریشن کرکے اسکی جان بچا لی گئی تھی لیکن اب اسکا گھر جانا محفوظ ہوگا یا نہیں گھر میں وہ کیا کیا بہانے بنائے گی
سوالات کی ایک لمبی لسٹ تھی جو مجھے بے چین کر رہی تھی 💔 خدا کے لیے زنا کو بھگائیں اور نکاح کو آسان بنائیں
منتخب
Source