پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

"شام” کے شاعر آفتاب خان کا انٹرویو

"شام” کے شاعر آفتاب خان کا انٹرویو

تفکر – آپ کا پورا نام؟

آفتاب خان۔۔آفتاب خان

تفکر – قلمی نام؟

آفتاب خان۔۔آفتاب خان

تفکر – کہاں اور کب پیدا ہوئے؟

آفتاب خان۔۔15 ستمبر 1971 پشاور میں ہوئی۔1975 میں فیمیلی کے ساتھ مستقل طور پر لاہور منتقل ہوگیا

تفکر – ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

آفتاب خان۔۔مڈل تک گورنمنٹ ندیم ماڈل سکول مسلم آباد فتح گڑھ لاہور سے حاصل کی

تفکر – اعلٰی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟

آفتاب خان۔۔پرائیویٹ طور پر گریجویشن کیا

تفکر –ادبی سفر کاآغاز کب ہوا؟

آفتاب خان۔۔1995 سے کر چکا تھا مگر شاعری کے لیے 1998 میں علامہ بشیر رزمی کی شاگردی اختیار کی

تفکر – آپ نظم یا غزل میں کس سے متاثر ہوئے؟

آفتاب خان۔۔غزل میں غالب سے متاثر ہوں اور نظم میں ساحر لدھیانوی اوراحمد فراز سے

تفکر -کسی شاعر کا تلمذ اختیار کیا؟

آفتاب خان۔۔علامہ بشیر رزمی کا

تفکر – ادب کی کون سی صنف زیادہ پسند ہے؟

آفتاب خان۔۔غزل اور گیت

تفکر – اب تک کتنی تصانیف شائع ہو چکی ہیں؟

آفتاب خان۔۔غزلیات کا مجموعہ

"شام” 2014 میں آئی

"تم ایک غزل ہو” زیر طبع ہے

تحقیقی کتاب "قلمی شاعری کا عروضی تجربہ” زیر طبع ہے

"بارش بھرا ایک دن” افسانہ زیر طبع ہے

تفکر – اپنے خاندان کے حوالے سے کچھ بتائیں؟

آفتاب خان۔۔کسی کا کوئی ادبی حوالہ نہیں کاروباری لوگ ہیں

تفکر – آج کل کہاں رہائش پذیر ہیں؟

آفتاب خان۔۔لال پل مغل پورہ لاہور

تفکر – بچپن کی کوئی خوبصورت یاد؟

آفتاب خان۔۔سکول میں برف کے گولے دوستوں پر پھینکتا تھا

تفکر – ادبی سفر کے دوران میں کوئی خوبصورت واقعہ؟

آفتاب خان۔۔بے شمار واقعات ہیں۔

تفکر – ادب میں کن سے متاثر ہیں؟

آفتاب خان۔۔سعادت حسن منٹو

تفکر – ادبی رسائل سے وابستگی؟

آفتاب خان۔۔بہت سے اخبارات اور رسائل کا ایڈیٹر رہا،پچاس سے زائد ادبی رسائل میں باقاعدگی سے شاعری،افسانے اور کتابوں پر تبصرے شائع ہو چکے،جن میں بھارت کے رسائل بھی شامل ہیں۔چند رسائل کے نام یہ ہیں۔تخلیق،مسکراہٹ،ماہ نو،تجدید نو،ادبیات،بجنگ آمد،نوادر،فکر نو،ارزنگ،لوح وغیرہ وغیرہ

تفکر – ادبی گروپ بندیوں اور مخالفت کا سامنا ہوا؟

آفتاب خان۔۔چھوٹی چھوٹی مخالفت چلتی رہتی ہے۔

تفکر – ادب کے حوالے سے حکومتی پالیسی سے مطمئن ہیں؟

آفتاب خان۔۔حکومت کو ادب سے کوئی دلچسبی نہیں۔جو ان کے قریب ہوں انہیں نوازا جاتا ہے۔حقیقی تخلیق کار منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں۔

تفکر – اردو ادب سے وابستہ لوگوں کے لئیے کوئی پیغام؟

آفتاب خان۔۔یہی کہوں گا کہ گروپ بندیوں اور سازشوں کے ذریعے آگے بڑھنے کے بجائے اپنی تخلیقات کے ذریعے مقام حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

تفکر – ہماری اس کاوش پر کچھ کہنا چاہیں گے؟

آفتاب خان۔۔بہت عمدہ اقدام ہے۔اس سے ادب کی ترویج ہوگی مگر اس میں غیر حقیقی لوگوں کو شامل نہ کیا جائے

تفکر -موجودہ مصروفیات کیا ہیں؟

فی الوقت فلمی رائٹر اور نغمہ نگار کے طور پر یہ فلمیں زیر تکمیل ہیں۔

محبت ڈاٹ کام

آدھا چاند

لو ایکسپریس

تفکر – شعر یا تحریر؟

آفتاب خان۔۔بہت سے اشعار مقبول ہیں جن میں سے ایک یہ ہے

اگر میں آج اندھیروں سے دوستی کر لوں

تو کل کہے گا بھلا کون آفتاب مجھے