زبان و لفظ کی ساری کی ساری اَن کہی باتیں تُمھاری ن…


زبان و لفظ کی ساری کی ساری
اَن کہی باتیں
تُمھاری نذر کرنے کو
میری بےتاب سی آنکھیں
بہت ہمت تو کرتی ہیں
مگر پِھر ہار جاتی ہیں
تُمھاری بولتی آنکھوں سے ٹکرا کر
ہر اِک کوشِش کو ٹُھکرا کر
کِسی رُوٹھے ہُوۓ سہمے ہُوۓ سے
طِفل کی مانَند
میرے احساس کے جُھولے میں آکر لیٹ جاتی ہیں
میرے سچّے سے اِک جذبے کی انگشتِ شہادت تھام کر
پِھر سو بھی جاتی ہیں
میری بے خواب سی آنکھیں۔۔۔!

صاعقہ سیّد